
ٹوکیو اولمپکس کی تیاریوں کیلئے اماراتی جوڈو ٹیم کی دوہا ماسٹرز میں شرکت
ابوظہبی ، 6 جنوری ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی جوڈو ٹیم کے ارکان رومانیہ میں اپنا تربیتی کیمپ مکمل کرکے جمعہ کو قطر کے دارالحکومت دوہا پہنچیں گے جہاں وہ دوہا ماسٹرز 2021 میں شریک ہونگے – دوہا میں جمعہ سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ لوسیل کے کثیر المقاصد ہال میں منعقد ہوگا ، یہ انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کی طرف سے 2021 میں منعقد کیا جانے والا یہ پہلا ٹورنامنٹ بھی ہے ۔ اس میں 69 ممالک سے 400 کھلاڑی شریک...