ٹی 20 ورلڈ کپ : کوالیفائنگ کیلئے وارم اپ میچز میں عرب امارات کی دوسری فتح


ابوظہبی ، 16 اکتوبر ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم نے ابوظہبی میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے وارم اپ میچ میں پاپوا نیو گنی کو شکست دیدی ۔ کوالیفائنگ کیلئے مقابلوں کا آغاز جمعہ سے ہورہا ہے جس میں عرب امارات کی ٹیم بھرپور جوش اور ولولے سے شریک ہوگی ۔ اس نے پیر کو سکاٹ لینڈ کو بھی شکست دی تھی ، کوالیفائنگ راؤنڈ میں چھ بڑی ٹیموں کو آسٹریلیا میں آئیندہ برس ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی اہلیت حاصل ہوگی – شیخ زاید سٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں عرب امارات کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 سکور بنائے جس کے جواب میں حریف ٹیم مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 سکور بنا سکی اور اس طرح عرب امارات نے یہ میچ 16 رنز سے جیت لیا ۔ عرب امارات کی طرف سے محمد عثمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر 60 رنز بنائے جبکہ وحید احمد نے صرف 11 گیندوں پر 36 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے – مہمان ٹیم کے سیسی باؤ نے 30 گیندوں پر 40 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہنے کا اعزاز حاصل کیا لیکن انکی ٹیم یہ میچ 16 رنز سے ہار گئی – ایمرجنگ کرکٹ ڈاٹ کام کے ان پٹ کے ساتھ وام / ابراھیم شکراللہ ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302795102

WAM/Urdu