الدار انوسیٹمنٹ کی طرف سے سے 500 ملین ڈالر کے 10 سالہ سکوک کا اجراء


ابوظہبی ، 16 اکتوبر ، 2019 (وام) ۔۔ الدار پراپرٹیز کی سو فیصد ملکیتی ادارہ الدار انویسٹمنٹ پراپرٹیز نے آج دس برس مدت کے 500 ملین ڈالر مالیت کے یو ایس ڈالر میں فکسڈ ریٹ کے سکوک کے کامیاب اجراء کا اعلان کیا ہے – الدار کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سرکایہ کاروں کی بھرپور طلب کے بعد ان سکوک کیلئے کوپن ریٹ 875ء3 فیصد رکھا گیا ہے جوکہ الدار کا سب سے کم حاصل کردہ ریٹ ہے – ابوظہبی میں قائم اس ادارے کی طرف سے 10 سالہ عوامی سکوک پیشکش پر چھ گنا زیادہ طلب سامنے آئی ، اسکی مجموعی سرمایہ کاری میں 70 فیصد حصہ عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے آیا ۔ الدار انوسٹمنٹ رہائشی، ریٹیل ، کمرشل اور مہمان نوازی کے شعبے میں مختلف الجہتی طور پر 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی حامل ادارہ ہے ۔ الدار کے سی ای او نے ان سکوک کے اجراء پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کامیاب اجراء کا سہرا ابوظہبی کیلئے بھرپور عالمی سرمایہ کاری کے اعتماد اور الدار ادارے کی ٹھوس ساکھ کا ثبوت ہے ، یہ امر ظاہر کرتا ہے کہ یہ ادارہ اس خطے میں جائیداد کی ملکیت کے حوالے سے نمایاں ترین اہمیت اور مقام کا حامل ہے – سکوک سے حاصل ہونے والی سرمایہ کاری کو موجودہ قرض کی ری فنانس کیلئے استعمال میں لایا جائے گا ۔ موڈیز نے الدار انوسیٹمنٹس کو بی ڈبل اے ون ریٹنگ دے رکھی ہے ، جوکہ خطے میں غیر سرکاری کارپوریٹ شعبے کیلئے بلند ترین شرح ہے ، یہ امر اس ادارے کی مضبوط ساکھ کا غماز بھی ہے – الدار نے اس سرمایہ کاری کیلئے دبئی اسلامی بنک ، فرسٹ ابوظہبی بنک ، ایچ ایس بی سی اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنکس کو مشترکا عالمی رابطہ کار اور جائنٹ لیڈ مینجر کے طور پر مقرر کیا جبکہ ابوظہبی کمرشل بنک ، ابوظہبی اسلامک بنک امارات این بی ڈٰی کیپیٹل اور شارجہ اسلامک بنک کو مشترکہ لیڈ مینجر کی ذمہ داری دی گئی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302795110

WAM/Urdu