وزارت خارجہ کی اماراتی شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت


ابوظبی،18 اکتوبر، 2019 (وام) ۔۔ خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کی وزارت نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو حالیہ سکیورٹی صورتحال کے باعث فی الحال لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کی وزارت کے انڈر سکریٹری خالد بلہول نے اس وقت لبنان میں موجود اماراتی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بیروت میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے سے رابطہ کریں تاکہ ان کی وطن واپسی کا بندوبست کیا جاسکے۔ اماراتی شہری مدد کے لئے درج ذیل نمبروں پر کال کرسکتے ہیں۔ 009615928000 ، 0096171111856 یا 009718004444 ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302795718

WAM/Urdu