ایف این سی وفد کی سربیا میں آئی پی یو اجلاسوں میں شرکت کی تکمیل

  • أمل القبيسي : على البرلمانيين الإضطلاع بدورهم في توطيد ركائز الأمن و السلام في العالم
  • أمل القبيسي : على البرلمانيين الإضطلاع بدورهم في توطيد ركائز الأمن و السلام في العالم
  • أمل القبيسي تستعرض جهود الدولة في مجال تمكين المرأة والشباب أمام الاتحاد البرلماني الدولي
  • وفد المجلس الوطني الاتحادي يختتم مشاركته في اجتماعات الاتحاد البرلماني الدولي

بلغراد ، 20 اکتوبر ، 2019 (وام) ۔۔ وفاقی قومی کونسل ، ایف این سی کے وفد نے ، سپیکر ڈاکٹر امل عبداللہ القبیسی کی قیادت میں بین الپارلیمانی یونین کی 205ویں وگرننگ کونسل اور 141ویں جنرل اسمبلی کے سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں ہونے والے اجلاس میں شرکت مکمل کرلی ۔ ان میں 140 ممالک کے 17 سو ارکان پارلیمنٹ شریک ہوئے – وہاں ملاقاتوں میں ایف این سی کے وفد نے دہشت گردی و شدت پسندی ، یمن میں جائز حکومت کی حمایت ، پناہ گزینوں کی امداد اور انسانی حقوق سے متعلق متحدہ عرب امارات کے موقف اور نکتہ نظر کو پیش کیا ۔ ڈاکٹر القبیسی نے علاقائی اور عالمی سطح کے ایسے فورمز میں عرب امارات کی سرگرم شرکت کو بیان کیا اور بتایا کہ یہ عمل عرب امارات کی طرف سے دنیا کے عوام اور پارلیمانوں کے ساتھ سرگرم ربطوں کی پالیسی کے تحت انجام دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے متعدد مقامی ، علاقائی اور عالمی امور پر عرب امارات کے نکتہ نظر کو بھی پیش کیا – آئی پی یو کے اجلاس میں ایف این سی نے سرگرم انداز میں شرکت کی ، وہاں صنفی مساوات ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے ، انسانی حقوق اور عالمی صحت امور کے مباحثوں اور مذاکروں میں بھی بھرپور حصہ لیا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302796050

WAM/Urdu