متحدہ عرب امارات کی چائنا ایجوکیشن ایکسپو۔بیجنگ میں شرکت

  • الإمارات تشارك في معرض
  • الإمارات تشارك في معرض
  • الإمارات تشارك في معرض
  • الإمارات تشارك في معرض

دبئی،20 اکتوبر، 2019 (وام) ۔۔ وزارت تعلیم نے 20 ویں چائنا ایجوکیشن ایکسپو۔بیجنگ 2019 میں شرکت کے دوران "متحدہ عرب امارات میں سیکھنا" پلیٹ فارم کی نمائش کی۔ یہ نمائش 19 اور 20 اکتوبر کو چین کے قومی کنونشن سنٹر بیجنگ میں منعقدہ سالانہ بین الاقوامی تعلیم کانفرنس کا حصہ تھی۔ متحدہ عرب امارات کے دو اعلی تعلیمی اداروں یو اے ای یونیورسٹی متحدہ عرب امارات اور خلیفہ یونیورسٹی نے کانفرنس میں حصہ لیا۔ ان کے بوتھس نے متحدہ عرب امارات کے اعلی تعلیمی نظام اور معروف سائنسی تحقیق کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے طلباء کے لئے ایک مشہور تعلیمی منزل کے طور پر منزل کے طور پر اجاگر کیا۔ اسسٹنٹ انڈر سکریٹری برائے ایکریڈیشن اینڈ ایجوکیشنل سروسز وزارت تعلیم ڈاکٹر حسن عبید المہیری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات مختلف قومیتوں کے نوجوانوں اور طلباء کے لئے ایک پرکشش منزل ہے۔ انھوں نے کہا کہ تعلیمی میلے اور نمائشیں تعلیم کے شعبے میں بہترین عالمی طریقوں کے تبادلے کا اچھا موقع ہوتے ہیں۔ المہیری نے کہا کہ "متحدہ عرب امارات میں سیکھنا" پلیٹ فارم اور ہمارے اعلی تعلیمی اداروں کے ذریعے ہمارا مقصد تعلیم کے میدان میں اپنی مہارت کا تبادلہ کرنے کے ساتھ ساتھ طلباء کو انتہائی اہم پیشرفتوں کے بارے میں جاننے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ کیو ایس گلوبل 2020 رینکنگ کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں کے دوران آٹھ اماراتی یونیورسٹیاں عالمی یونیورسٹیوں کے تین فیصد اعلی درجے میں شامل ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹائمز ہائیر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز 2019 کے ذریعے شائع ہونے والی ایشین یونیورسٹیوں کی 2019 کی درجہ بندی کے مطابق دو اماراتی یونیورسٹیوں کو پہلی بار ایشیاء میں ٹاپ 50 میں شامل کیا گیا۔ سال 2000 کے بعد سے یہ نمائش چین ایسوسی ایشن برائے بین الاقوامی تبادلہ تعلیم کے زیر اہتمام بیجنگ اور شنگھائی سمیت چین کے بہت سارے شہروں میں منعقد کی جارہی ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302796118

WAM/Urdu