ایکسپو 2020 دبئی خطے میں امید کی خواہش کو جلا بخشے گی: عبد اللہ بن زاید

  • عبدالله بن زايد:
  • عبدالله بن زايد:
  • عبدالله بن زايد:
  • عبدالله بن زايد:

ماتیرا، اٹلی ، 21 اکتوبر ، 2019 (وام) ۔۔ امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر عزت مآب شیخ عبد اللہ بن زاید آل نھیان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایکسپو 2020 دبئی کی میزبانی اس لئے اہمیت کی حامل ہے کہ یہ ناصرف مشرق وسطی یا عرب دنیا میں بلکہ یہ افریقہ اور جنوبی ایشیا اور مسلم ملک میں ہونے والا پہلا ایونٹ ہے۔ عزت مآب نے ان خیالات کا اظہار ایکسپو 2020 کے ایک سالہ کاونٹ ڈاون کے آغاز کے موقع پر گزشتہ روز 20 اکتوبر کو ، اطالوی شہرماتیرا میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا ۔ شیخ عبد اللہ نے کہا کہ "ایکسپو 2020 دبئی عرب امارات کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے قائدین مشترکہ منزل کی جانب متحد ہوکر ایک راستے پر چلتے ہوئے دنیاکے لئے اپنے دروازوں کو کھولے ہوئے رشتوںکو جوڑ رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے بارے میںانہوں نے کہا ، "پچاس سالہ ترقی ، کشادگی ، شراکت اور روشن خیالی کے پچاس سال"

انہوں نے مزید کہا کہ" متحدہ عرب امارات کی جانب سے پوری دنیا کا خیرمقدم کرنے میں ایک سال باقی ہے۔"

شیخ عبداللہ نے بتایا کہ اب تک ، 192 ممالک نے ایکسپو 2020 دبئی میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ "ہم نے کوشش کی کہ ہر ملک اس میں شرکت کرے۔"

اس ایونٹ کے خطے پر مرتب ہونے والے اثرات کے حوالے سے عزت مآب نے کہا کہ حساس معاملات اور چیلنجز سے بالاتر ہوکر متحدہ عرب امارات میں ممالک کو خطوں سے جوڑنے کی صلاحیت "غیر معمولی ہے۔ "

"ہمارے خطے میں جو مثبت چیزیں سامنے آرہی ہیں وہ یہ ہیںکہ استحکام ، خوشحالی اور مشترکہ اقدامات ہر ایک کا خواب اور خواہش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ " عرب امارات کی جانب سے ایکسپو کی میزبانی بنی نوع انسان کی خوشحالی کی جانب اس کاایک بڑا اور ٹھوس قدم ہے۔"

ایکسپو 2020 دبئی کے لئے اٹلی کے جنرل کمشنر پاولو گلیسینٹی کی پریزنٹیشن کے بعد ، عزت مآب نے ایکسپو میں اٹلی کی جانب سے پیش کی جانے والی مصنوعات کو سراہا۔ انہوں نے کہا ، "ایکسپو تخلیق ، تعمیر ، سننے اور سیکھنے کے لئے تمام شرکا کے لئے ایک تھیٹر ثابت ہوگا۔"

تقریب کے شرکاءمیں اٹلی کے وزیر برائے امور خارجہ وبین الاقوامی تعاون لیوگی ڈی مائیو،اٹلی کے وزیر برائے تعلیم،یونیورسٹی و ریسرچ لورین زو فیرامونتی،اٹلی میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عمر عبید محمد الشامسی سمیت سرکاری حکام،طلبا،یونیورسٹی اساتذہ اور سائنس دانوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302796268

WAM/Urdu