ھزاع بن زاید ، جاپانی شہنشاہ کی تخت نشینی تقریب میں شریک ہونگے


ٹوکیو ، 21 اکتوبر ، 2019 (وام) ۔۔ ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین عزت مآب شیخ ھزاع بن زاید النھیان ، جاپان کے شہنشاہ ناروہیٹو کی تخت نشینی تقریب میں شرکت کیلئے ٹوکیو پہنچ گئے ہیں ۔ یہ تقریب منگل کو شاہی محل میں منعقد ہوگی – متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید کی طرف سے نمائیندگی کرتے ہوئے شیخ ھزاع جاپانی حکومت کی دعوت پر اس شاہی تقریب میں دیگر سرکاری وفود اور مہمانوں کے ہمراہ شریک ہونگے – ان کے ہمراہ اس دورے پر جاپان کیلئے نمائیندہ خصوصی اور وزیر مملکت ڈاکٹر سلطان بن احمد سلطان الجابر ، سپریم پٹرولیم کونسل کے سیکریٹری جنرل حمد مبارک الشمسی ، ابوظہبی کے ولی عہد کی عدالت کے جنرل ڈائریکٹر جابر محمد غانم السویدی ، فضائی افواج اور فضائی دفاع کے کمانڈر میجر جنرل سٹاف پائلٹ ابراھیم ناصر محمد العلوی بھی ٹوکیو پہنچے ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302796236

WAM/Urdu