عرب امارات کی لحج میں ہیضہ روک تھام کیلئے یمنی ہسپتال کو طبی امداد

  • شحنة أدوية من الإمارات لمستشفى ردفان العام بلحج
  • شحنة أدوية من الإمارات لمستشفى ردفان العام بلحج
  • شحنة أدوية من الإمارات لمستشفى ردفان العام بلحج
  • شحنة أدوية من الإمارات لمستشفى ردفان العام بلحج
  • شحنة أدوية من الإمارات لمستشفى ردفان العام بلحج

لحج ، یمن ، 21 اکتوبر ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے یمن کے صوبہ لحج میں ہیضہ کی وباء کی روک تھام کیلئے ہنگامی طبی امداد کے تحت ردفان کے جنرل ہسپتال کیلئے ادویات کی کھیپ بھجوائی ہے ، یہ امداد امارات ہلال احمر ، ای آر سی کی نگرانی میں بھیجی گئی ہے – لحج میں عالمی اور مقامی امدادی کاموں کے رابطہ کار عبداللہ الردفانی نے کہاہےکہ مقامی افراد کی اپیل پر آنے والی یہ طبی امداد ، اس وباء کی روک تھام میں اہم ثابت ہوگی – ردفان میں ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر اوسان فضل علی نے بھی عرب امارات کے اس اقدام پر اظہار تشکر کیا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302796206

WAM/Urdu