ابوظبی کی تاریخی بندرگاہ مینا زاید پر نئے واٹر فرنٹ پر کام شروع


ابوظبی،21 اکتوبر، 2019 (وام) ۔۔ ابوظبی پورٹس نے شہر کی تاریخی بندرگاہ مینا زاید پر شہر کی نئی متحرک واٹر فرنٹ مارسا مینا پر کام شروع کردیا ہے۔ تعمیراتی کام کے آغاز پر ابو ظبی بندرگاہوں کے عہدیداروں کی موجودگی میں اس منصوبے کے لئے استعمال ہونے والا پہلا کنٹینر اتارا گیا۔ مارسا مینا 2020 کی پہلی سہ ماہی میں تکیل کے بعد عوام کے لئے کھولا جائے گا۔ ابوظبی کروز ٹرمینل کے ساتھ ہی واقع مارسا مینا جہاز کے ذریعے آنے والے سیاحوں کو شہر میں داخلے کی مزید دلچسپ مواقع پیش کرے گی۔ یہ یہاں کے رہائشیوں کے لئے بھی ایک منفرد تفریحی مقام بن گیا ہے جہاں لگژری کروز لائنر ایک ڈرامائی پس منظر فراہم کرتے ہیں۔ مکمل ہونے پر اس علاقے میں فوڈ ٹرک اور کھانے پینے کے مقامات ، فیملی کیلئے تفریح​​، کھیل کے میدان اور بیٹھنے کی کھلی جگہوں کی سہولیات میسر آئیں گی ۔ اس کے سمندری ورثے کو مدنظر رکھتے ہوئے مارسا مینا کے کھانے پینے کے یونٹوں کو ری سائیکلنگ کنٹینرز سے تعمیر کیا جائے گا۔ ابو ظبی پورٹس کے گروپ سی ای او کیپٹن محمد جمعہ الشمسی نے نئے واٹر فرنٹ کا دورہ کرنے کے دوران کہا کہ مارسا مینا کی تعمیر سے نہ صرف بین الاقوامی سیاحوں اور مقامی کمیونٹی کے ارکان کی تعداد بڑھ جائے گی بلکہ ابوظبی کے کروز کلچر کو عالمی مارکیٹ میں متعارف کرانے میں بھی مدد ملے گی۔ انھوں نے کہاکہ نئی سائٹ پر دستیاب پرکشش مقامات سب کے لئے ایک ناقابل فراموش تجربہ فراہم کریں گا۔ انھوں نے کہا کہ ابوظبی میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فروغ دینے کے لئے ہم نے مارسا مینا میں نئے کاروباری افراد کے لئے جگہ مختص کردی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ لوگ جو اس بندرگاہ پر کاروبار کرنے کے خواہاں ہیں رجسٹریشن کے ایک منظم عمل کے ذریعے مستفید ہوسکتے ہیں۔ مارسا مینا بندرگاہ مقامی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی بھی مدد کرے گی۔ اس کے علاوہ جدید اور دلچسپ کاروباری آئیڈیاز کے حامل تاجروں کو راغب کرنے کے لئے بھی ایک علاقہ مختص کیا جائے گا جس میں ان کے خیالات کو آگے بڑھانے میں مدد کے لئے کاروباری معاونت فراہم کی جائے گی۔

ترجمہ:ر یاض خان ۔

http://www.wam.ae/en/details/1395302796365

WAM/Urdu