اتحاد ائیرویز کی مانچسٹر سٹی فٹ بال کلب کے رنگوں والے نئے  ڈریم لائنر کی نقاب کشائی

  • 1049982810779841514
  • 2449065431790804464
  • 105158800298160420

ابوظبی،21 اکتوبر، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن اتحاد ایئر ویز نے اپنے نئے بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر کی آمد کا خیرمقدم کیا جس نے مانچسٹر سٹی فٹ بال کلب کے ساتھ اپنی شراکت کے اعزاز کے لئے ایک خصوصی لیوری ڈیزائن کی نقاب کشائی کی۔ طیارہ مانچسٹر ایئرپورٹ کے لئے اپنی افتتاحی پرواز سے قبل 18 اکتوبر 2019 کو ابوظبی میں اتحاد ائیرویز کے حوالے کیا گیا ۔ اس تاریخی موقع پر استقبالیہ تقریب کے لئے پہنچنے پر پرواز اور اس کے مسافروں سے مانچسٹر سٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر عمر بیرادہ ، سٹی لیجنڈ جولین لیسکوٹ اور کیرن بارڈسلی نے ملاقات کی ۔ افتتاحی پرواز میں سفر کرنے والے مہمانوں کو سٹی برینڈڈ سامان دیا گیا۔ اتحاد ایوی ایشن گروپ کے چیف کمرشل آفیسر رابن کامارک نے کہاکہ آج جب ہم اس کامیاب شراکت کی ایک دہائی منارہے ہیں تو اپنے رن وے اور آسمانوں میں ہمیں ہمیں مانچسٹر سٹی کے رنگوں کودیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے۔ مانچسٹر سٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر عمر بیرادہ نے کہا کہ مانچسٹر سٹی کی اتحاد ایئر ویز کے ساتھ شراکت داری مستحکم ہوتی جارہی ہے اور یہ نیا اقدام اس کی ایک اور مثال ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہماری شراکت داری کا ایک دلچسپ سنگ میل ہے اور ہم سٹی کرسٹ اور رنگوں کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے منتظر ہیں۔ خصوصی طور پر رنگ کیا گیا سٹی بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر کا یہ طیارہ مانچسٹر، اردن، اسپین، انڈونیشیا اور چین سمیت مختلف مقامات کیلئے اڑان بھرے گا۔ اتحاد ایئر ویز ہفتے میں 14 بار مانچسٹر ایئر پورٹ پر اڑان بھرتا ہے اور مہمانوں کو برطانیہ کے ثقافتی ہاٹ سپاٹ تک براہ راست رسائی فراہم کرتا ہے۔ لندن ہیتھرو جانے والی پروازوں کے علاوہ یہ ایئرلائن برطانیہ کو ابوظبی اور مشرق وسطی، افریقہ، ایشیاء اور آسٹریلیا میں بین الاقوامی منازل سے جوڑتی ہے۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

http://www.wam.ae/en/details/1395302796444

WAM/Urdu