ای آر سی نے 9 ماہ میں عالمی امدادی اقدامات پر 338 ملین درہم خرچ کئے

  • 338 مليون درهم برامج ومساعدات الهلال الأحمر خارج الدولة خلال 9 أشهر

ابوظہبی ، 21 اکتوبر ، 2019 (وام) ۔۔ امارات ہلال احمر کی طرف سے ملک سے باہر سال رواں کے آغاز سے ستمبر تک کئے جانے والے انسانی ہمدردی کے تحت اقدامات ، ریلیف آپریشنز ، ترقیاتی پروگرامز اور بے سہارا افراد کی کفالت اقدامات کی مالیت 3ء338 ملین درہم ہوگئی جس سے دنیا بھر کے کئی ممالک میں 85 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوچکے ہیں – ای آر سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد عتیق الفلاحی نے ادارے کی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہاکہ ای آر سی کے غیرملکی امدادی پروگرامز ایک بڑی کامیابی رہے ہیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق سال رواں کے ابتدائی نو ماہ میں ای آر سی نے ریسکیو آپریشنز پر 23ء50 ملین درہم خرچ کئے جس سے دنیا بھر میں 21 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد کو مدد پہنچائی گئی – ای آر سی نے یمن ، شام ، میانمار ، جنوبی سوڈان ، ماریطانیہ ، ملاوی ، موزمبیق ، زمبابوے ، ایران ، پاکستان اور تنزانیہ میں عوام کے ریسکیو آپریشنز کئے جبکہ دیگر ممالک میں بھی ریلیف کے اقدامات کئے گئے جوکہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کیلئے تھے – رپورٹ کے مطابق دنیا کے 33 ممالک میں 35 لاکھ افراد کیلئے 64ء174 ملین درہم کی لاگت سے 8186 ترقیاتی کام بھی کئے گئے ۔ رمضان جیسے مواقع پر منظیم سیزنل اقدامات کے تحت افراد اور غیرمنافع بخش اداروں کو مختلف اقسام کی امداد فراہم کی گئی جس سے 85 ممالک میں 28 لاکھ 30 ہزار افراد کو فائدہ ملا اور اس عمل پر 70ء63 ملین درہم کی لاگت آئی ۔ دنیا کے 25 ممالک میں 1 لاکھ 14 ہزار بے سہارا افراد کی کفالت کیلئے ای آر سے نے 76ء49 ملین درہم خرچ کئے –

ترجمہ ۔ تنویرملک –

http://www.wam.ae/en/details/1395302796388

WAM/Urdu