شیخ ھزاع بن زایدکی جاپان کے نئے شہنشاہ کی تخت نشینی کی تقریب میں شرکت


ٹوکیو ، 22 اکتوبر ، 2019 ( وام ) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی جانب سے ، ابو ظہبی ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین عزت مآب شیخ ھزاع بن زاید آل نھیان نے منگل کو ٹوکیو کے امپیریل پیلس میں جاپان کے نئے شہنشاہ نارو ہیٹو کی تخت نشینی کی تقریب میں شرکت کی ۔ شیخ ھزاع نے شہنشاہ ناروہیٹو کو صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان ،نائب صدر ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈرعزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی جانب سے مبارکباد اور جاپان کی مزید ترقی وخوشحالی کی خواہش کا پیغام پہنچایا۔ شیخ ھزاع نے کہا کہ وہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مفاد کے لئے متحدہ عرب امارات اور جاپان کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔ تخت نشینی کی تقریب میں دنیا بھر سے ایک سو پچانوے سربراہان مملکت و حکومت ، سینئر عہدیداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے علاوہ ڈھائی ہزار کے قریب مقامی اور بین الاقوامی مہمانوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ وزیر مملکت اور جاپان کے لئے خصوصی مندوب ڈاکٹر سلطان بن احمد سلطان الجابر اور جاپان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر خالد عمران العامری نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

ترجمہ۔تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395302796599

WAM/Urdu