دبئی  سیر کیلئے دنیا کے دس بہترین شہروں کی فہرست میں شامل


دبئی،22 اکتوبر، 2019 (وام) ۔۔ سیاحت کے بارے میں ممتاز عالمی اشاعت Lonely Planetنے دبئی کو 2020 میں سیر کی خاطر مسافروں کے لئے دنیا کے بہترین شہروں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ بیسٹ ان ٹریول 2020 کی فہرست Lonely Planetکی ادارتی ٹیم اور اس کے ماہرین ٹریول نے تیار کی ہے۔ مشہور پرکشش اور تفریحی مقامات، بیرونی اور ثقافتی مظاہر کا منفرد انضمام اور "boundary-pushing marquee projects" کے باعث دبئی کی چھٹیوں میں سیاحوں کیلئے ایک پرکشش مقام کے طور پر حیثیت مزید مستحکم ہوگئی ہے۔ دبئی کارپوریشن برائے ٹورازم اینڈ کامرس مارکیٹنگ کے سی ای او عصام کاظم نے کہا ہے کہ پلینٹ کی طرف سے دبئی کیلئے یہ اعزاز اس بات کا ثبوت ہے کہ شہر میں سیاحت کا شعبہ ارتقاء میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کے ایک ممتاز ٹریول پبلشر کی طرف سے دبئی کے سیاحت کے لئے ایک کشش مقام کے اعتراف سے عالمی سطح پر اس کا مقام مزید بہتر ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے وژن کے مطابق وہ جدید، مؤثر اور اسٹریٹجک اقدامات کے ذریعے دبئی کو عالمی مسافروں کے لئے مزید پرکشش مقام بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے۔ Lonely Planetکے نائب صدر ٹام ہال نے کہا کہ دبئی نئے ورلڈ ریکارڈ بنانے میں شہرت رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دبئی میں کھانا حیرت انگیز اور خریداری بھی عالمی معیار کی ہے۔ اس کے علاوہ ایکسپو 2020 کی تیاری میں دبئی اپنے پرکشش مقامات کو بڑھا رہا ہے ن میں اب دیوہیکل عین دبئی فیری ویل، ال شنڈاگھا میوزیم اور جمیل آرٹس سینٹر شامل ہیں۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

http://www.wam.ae/en/details/1395302796733

WAM/Urdu