دیوا اور ہنی ویل کے درمیان سمارٹ میٹروں کی تنصیب کا معاہدہ


دبئی،22 اکتوبر، 2019 (وام) ۔۔ دبئی بجلی اور پانی کی اتھارٹی، دیوا نے ہنی ویل کے 250,000 اضافی سمارٹ میٹر نصب کرنے کے لئے تعاون کی تجدید کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔ اس کے ساتھ سمارٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے اسمارٹ ایپلی کیشنز کے ایک حصے کے طور پر نصب ایسے میٹروں کی کل تعداد تقریبا 10 لاکھ ہوگئی ہے۔ اسمارٹ میٹرز دیوا کے اسمارٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے اسمارٹ گرڈ اور میٹرز پروگام کی اہم خصوصیات میں سے ایک ہے اور اس کا مقصد ایک ایسا جدید ڈھانچہ تیار کرنا ہے جو دبئی کو دنیا کا سب سے زیادہ تیز اور خوشحال شہر بنانے میں مدد دے۔ اس حکمت عملی میں کئی پروگرام شامل ہیں جن کا مقصد7 ارب درہم تک کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے توانائی کے انتظام کو بہتر بنانا ہے۔ یہ منصوبے مختصر، درمیانے اور طویل مدت میں 2035 تک مکمل ہوں گے ۔ ہنی وِل سمارٹ میٹر کی سب سے نمایاں خصوصیت ٹیلی مواصلات کی مختلف ٹیکنالوجیوں میں لچک اور موافقت ہے چاہے وہ وائرڈ ہو یا وائرلیس جیسے جی پی آر ایس، آر ایف، جی تھری پی ایل سی، اور ایل پی ڈبلیو وغیرہ۔ ہنی ویل سمارٹ میٹر وائرلیس ماڈیول کا استعمال کریں گے۔ مشرق وسطی اور روس کے بارے میں ہنی ویل کے صدر نورم گلڈورف نے کہاکہ ہمیں سمارٹ میٹرنگ کے منصوبے کو وسعت دینے کے لئے دیوا کے ساتھ شراکت پر خوشی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہنی ویل اسمارٹ میٹر دبئی میں سمارٹ انرجی کے اقدامات کی بنیاد ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم کئی سال سے دیوا کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں تاکہ نئے معیارات کو قائم کیا جاسکے اور توانائی کے استعمال کے لئے ایک نیا وژن تیار کیا جاسکے۔ نورم گلڈورف نے کہاکہ ہمارے سمارٹ حل دیوا کو ایک زبردست پاور گرڈ بنانے کے قابل بناتے ہیں جس سے توانائی کی بچت، آپریشنل بہتری اور اتھارٹی کے لئے لاگت میں کمی کیلئے اسمارٹ انرجی مینجمنٹ حل فراہم ہوتے ہیں۔ یہ صارفین کو ان کے استعمال اور توانائی کی کھپت کے نمونوں کو سمجھنے میں مدد دینے کے لئے اعداد و شمار فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد حکومت کے استحکام کے اہداف کے حصول میں دیوا کی مدد کرنا اور پورے دبئی میں بجلی کے بہتراستعمال کو فروغ دینا ہے۔ دیوا اور ہنی ویل کے درمیان معاہدہ 21 ویں واٹر، انرجی، ٹیکنالوجی اور ماحولیات نمائش WETEX 2019 کے موقع پر ہوا ہے۔ یہ نمائش دبئی انٹرنیشنل کنونشن اینڈ نمائشی سنٹر میں 21 سے 23 اکتوبر تک جاری ہے۔ اتھارٹی چوتھے دبئی سولر شو کے ساتھ مل کر نمائش کا اہتمام کررہی ہے۔ 85 ملکوں کے تقریبا 2,350 نمائش کنندگان 21 ویں WETEX نمائش میں حصہ لے رہے ہیں۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

http://www.wam.ae/en/details/1395302796732

WAM/Urdu