ھزاع بن زاید کی جاپان کے وزیر دفاع سے ملاقات

  • هزاع بن زايد يلتقي وزير الدفاع الياباني
  • هزاع بن زايد يلتقي وزير الدفاع الياباني
  • هزاع بن زايد يلتقي وزير الدفاع الياباني
  • هزاع بن زايد يلتقي وزير الدفاع الياباني

ٹوکیو،22 اکتوبر، 2019 (وام) ۔۔ ابو ظبی ایگزیکٹو کونسل کے نائب چیئرمین شیخ ھزع بن زاید آل نھیان نے ٹوکیو میں جاپانی وزیر دفاع تارو کونو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور جاپان کے تعلقات اور مشترکہ تشویش کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے انسداد دہشتگردی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے حصول کے لئے خطے اور پوری دنیا میں امن، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں شیخ ھزاع نے متحدہ عرب امارات اور جاپان کے مابین گہرے تعلقات اور فوجی اور دفاعی شعبوں سمیت مجموعی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ جاپانی وزیر دفاع نے شیخ ھزاع کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ انکا دورہ دونوں ممالک کے مابین قریبی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ انھوں نے دنیا بھر میں استحکام اور امن لانے کے لئے بین الاقوامی برادری کی کوششوں کی حمایت میں متحدہ عرب امارات کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں وزیر مملکت اور جاپان کے لئے خصوصی مندوب ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر، سپریم پٹرولیم کونسل کے سکریٹری جنرل حمد مبارک الشمسی، ابو ظبی کے ولی عہد کے دیوان کے ڈائریکٹر جنرل جابر محمد غنم السویدی، فضائیہ اور ایئر ڈیفنس کے کمانڈر میجر جنرل اسٹاف پائلٹ ابراہیم ناصر العلوہ ملٹری اتاشی کرنل سیف سعید الہیفطی اور جاپان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر خالد عمران الامیری بھی موجود تھے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔

http://www.wam.ae/en/details/1395302796725

WAM/Urdu