وزارتی ترقیاتی کونسل کا خوراکی تحفظ کی گورننس اور اداروں کا کردار بڑھانے پر غور

  • برئاسة منصور بن زايد " الوزاري للتنمية"يناقش حوكمة ملف الأمن الغذائي
  • برئاسة منصور بن زايد " الوزاري للتنمية"يناقش حوكمة ملف الأمن الغذائي
  • برئاسة منصور بن زايد " الوزاري للتنمية"يناقش حوكمة ملف الأمن الغذائي

ابوظہبی ، 16 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی وزارتی ترقیاتی کونسل کا اجلاس نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے صدارتی امور عزت مآب شیخ منصور بن زاید النھیان کی زیر صدارت ہوا جس کے دوران توانائی ذرائع کو کثیرالجہت بنانے ، ماحول کے تحفظ کے متعدد پروگرامز اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا – کونسل نے خوراکی تحفظ کیلئے اماراتی کونسل کے قیام اور قومی خوراکی تحفظ کی حکمت عملی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ، اس میں تمام متعلقہ اداروں کی شمولیت سے پروگرامز اور مقاصد پر موثر عملدرآمد پر بھی غور ہوا ۔ کونسل نے پرعزم لوگوں کو بدسلوکی سے بچنے کے قابل بنانے ، انکے والدین اور نگہبانوں کو بدسلوکی واقعات سے نمٹنے ، معذور افراد کو بدسلوکی سے بچنے کے قابل بنانے اور ایسی بدسلوکی کے بروقت سدباب کی پالیسی پر بھی غور کیا – کونسل نے عرب امارات کی کھیلوں سے متعلق مجوزہ پالیسی کا جائزہ لیا جس میں عرب امارات کے اتھلیٹس کو عالمی مقابلوں میں بھرپور انداز میں شریک ہونے کے قابل بنانے کے اقدامات تجویز کیئے گئے ہیں ۔ وفاقی حکومت میں کارکردگی کی بنیاد پر انتظام کاری نظام وضع کرنے پر غور ہوا جس کا مقصد ملک میں کام کرنے کے مقامات کو مسرت انگیز بنانے کے ساتھ انسانی وسائل کا بہترین انداز میں استعمال کرنا ہے – کونسل نے ٓحکومتی امور کے متعدد موضوعات اور کئی حکومتی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302803309

WAM/Urdu