گلوبل بزنس فورم افریقہ 2019 کل دبئی میں شروع ہورہا ہے


دبئی، 17 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ افریقہ سے آئے ہوئے سربراہان مملکت، وزراء، پالیسی ساز، ممتازکاروباری شخصیات، سرمایہ کار اور کاروباری شخصیات گلوبل بزنس فورم، جی بی ایف افریقہ 2019 میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے ہیں۔ گلوبل بزنس فورم ، افریقہ پیر 18نومبر کو باضابطہ طور پر دبئی میں شروع ہوگا۔ "سکیل اپ افریقہ" کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ فورم کا پانچواں ایڈیشن دبئی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دبئی چیمبر کے زیر اہتمام نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی سرپرستی میں منعقد کیا جارہا ہے۔

گلوبل بزنس فورم ، افریقہ 2019 اس خطے میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس میں افریقہ کی وسیع معاشی صلاحیت پر توجہ دی جارہی ہے اور متحدہ عرب امارات کے کاروبار اور ان کے افریقی ہم منصبوں کے مابین تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جائیں گی۔ جی بی ایف افریقہ 2019 میں شرکت کرنے والوں میں لائبیریا کے صدر جارج ویہ، سیچلز کے صدر ڈینی فیور، زمبابوے کے صدر ایمرسن مننگاگوا، موزمبیق کے وزیر اعظم کارلوس اگوستینو روزاریو، یوگنڈا کے وزیر اعظم روہکانا روگنڈا، متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون اور ڈائریکٹر جنرل ایکسپو 2020 دبئی ریم بنت ابراہیم الہاشمی اور دبئی چیمبر کے چیئرمین ماجد سیف الغریر ، دبئی چیمبر کے صدر اور سی ای او حماد بوامین اور دبئی بزنس وومن کونسل کی صدر ڈاکٹر راجہ ایصا الگرگ شامل ہیں۔ فورم پر تبصرہ کرتے ہوئے حماد بوامین نے کہا کہ ہمیں جی بی ایف افریقہ کے پانچویں ایڈیشن سے بہت توقعات ہیں اور وہ اپنے افریقی شراکت داروں کے ساتھ مستقبل میں متحدہ عرب امارات۔افریقہ کے معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے اور وسعت دینے کے نئے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلی سطح کا یہ فورم ایک ایسے وقت ہورہا ہے جب دبئی عالمی شراکت داری قائم کرنے اور دنیا بھر سے کاروبار اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوششیں تیز کر رہا ہے۔

اس سال فورم افریقہ میں نئے کاروباری نمو کو فروغ دینے اور اس براعظم کی معاشی نمو اور ترقی کی حمایت میں سرحد پار تعاون کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایک اور خاص بات جی بی ایف مینٹورشپ پروگرام ہے کیونکہ جی بی ایف افریقہ 2019 متحدہ عرب امارات اور افریقہ سے تعلق رکھنے والے نئے کاروباروں کو فائنلسٹس کو ممکنہ سرمایہ کاروں اور کاروباری شراکت داروں سے رابطہ قائم کرنے موقع ملے گا۔ افریقہ کا سب سے بڑا بینک اسٹینڈر بینک اور انوسٹ افریقہ ایونٹ کے شراکت داروں کی حیثیت سے آئندہ فورم کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

http://www.wam.ae/en/details/1395302803634

WAM/Urdu