سری لنکا کیلئے عرب امارات ، مشرق وسطی کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر اور سرمایہ کاری کا چھٹا بڑا ذریعہ

  • uk visa info-1-02
  •  مع سكرتير وزارة خارجية سريلانكا _11.jpg

بنسال عبدالقادر سے ابوظہبی ، 17 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ سری لنکا میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کیلئے متحدہ عرب امارات چھٹا بڑا ذریعہ ہے جبکہ مشرق وسطی میں یہ اسکا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دو طرفہ تجارت ، خطے میں اسکی مجموعی تجارت کے نصف کے برابر ہے ۔ یہ بات سری لنکا کے سیکریٹری خارجہ رویناتھا پی اریاسنہا نے امارات نیوز ایجنسی ، وام ، کو انٹرویو میں کہی – انہوں نے بتایاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے ، گزشتہ تین سال کے دوران اس میں 92ء62 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ سال 2015 سے 2018 کے دوران سری لنکا میں عرب امارات کی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 641 ملین ڈالر رہا ۔ سال 2015 سے 2017 میں یہ حجم 593 ملین ڈالر تھا جوکہ اس عرصہ میں سری لنکا میں ہونے والی کل غیرملکی سرمایہ کاری کا 1ء6 فیصد ہے ۔ 2018 میں اس سرمایہ کاری کا حجم 48 ملین ڈالر رہا – انہوں نے بتایاکہ 2016 میں دوطرفہ تجارت کا حجم 34ء1 ارب ڈالر تھا جو 2018 میں بڑھ کر 13ء2 ارب ڈالر ہوگیا ، یہ اضافہ 92ء62 فیصد ہے ۔ 2018 میں اس کل 13ء2 ارب ڈالر کی تجارت میں عرب امارات کیلئے سری لنکا کی برآمدات کا حجم 290 ملین ڈالر رہا جبکہ سری لنکا کو عرب امارات کی برآمدات کا حجم 1 ارب 84 کروڑ ڈالر تھا ۔ سری لنکا کی بڑی برآمدات میں چائے ، کافی ، پہناوے اور تمباکو کا حجم 48 ملین ڈالر رہا جبکہ عرب امارات کی برآمدات میں پٹرولیم اور اسکی مصںوعات کا بڑا حصہ رہا ۔ یہ پٹرولیم درآمدات سری لنکا کی توانائی سکیورٹی کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہیں – انکا کہنا تھا کہ مشرق وسطی ممالک کے ساتھ سری لنکا کی مجموعی تجارت میں صرف عرب امارات کے ساتھ تجارت کا حجم 5ء56 فیصد ہے جوکہ اس خطے میں عرب امارات اسکا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہونے کا ثبوت ہے ۔ عرب امارات سمیت تمام مشرق وسطی کے ساتھ سری لنکا کی کل تجارت کا حجم 2018 میں 77ء3 ارب ڈالر رہا اس میں سری لنکا کی برآمدات 16ء1 ارب ڈالر اور مشرق وسطی سے درآمدات کا حجم 61ء2 ارب ڈالر تھا ۔ مشرق وسطی سے 71 ہزار 636 سیاحوں نے سال 2018 میں سری لنکا کا رخ کیا ان میں 5785 عرب امارات کے سیاح تھے – مشرق وسطی میں کام کرنے والے تقریبا دس لاکھ سری لنکن باشندوں نے 2018 میں کل 59ء3 ارب ڈالر کا زرمبادلہ اپنے وطن بھجوایا جوکہ سری لنکا کو اس سال ملنے والی کل ترسیلات زر کا 2ء52 فیصد ہے ۔ سری لنکن باشندے اس خطے میں بحرین ، ایران ، عراق ، اسرائیل ، اردن ، کویت ، عمان ، فلسطین ، قطر ، سعودی عرب ، مصر ، ترکی ، متحدہ عرب امارات اور یمن میں مقیم ہیں ۔ مشرق وسطی میں سری لنکن باشندوں کی سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب میں ہے جو 4 لاکھ سے زائد ہیں – انکا کہنا تھا کہ اگرچہ گزشتہ کئی عرصہ سے سری لنکن باشنددے زیادہ تر مشرق وسطی اور جنوب مشرقی ایشیاء میں کام کیلئے جاتے رہے لیکن اب حالیہ کچھ برسوں سے انکا رحجان دیگر ممالک کی جانب بھی بڑھا ہے جن میں جنوبی کوریا ، اٹلی ، جرمنی ، قبرص اور جزائر کیریبیئن شامل ہیں ۔ ایسے تارکین وطن سے ملنے والی ترسیلات زر سری لنکن معیشت کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ حکومت نے ایسے بیرون ملک باشندوں کیلئے انشورنس اور پنشن فنڈ کی سکیموں کا اجراء کیا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302803617

WAM/Urdu