متحدہ عرب امارات کی یمن میں مسجد پر حوثیوں کے میزائل حملے کی شدید مذمت


ابوظبی ، 20 جنوری، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے یمن کے صوبہ ماریب میں ایک مسجد پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک بیان میں خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کی وزارت نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس مجرمانہ فعل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مذہبی اور انسانی اقدار اور اصولوں کے خلاف سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے ہر قسم کے تشدد اور دہشتگردی کو مسترد کیاہے۔ وزارت خارجہ نے حملے کے متاثرہ افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302817560

WAM/Urdu