محمد بن زاید سے جی سی سی کے سبکدوش ہونے والے سیکریٹری جنرل کی ملاقات


ابوظبی، 27 جنوری، 2020 (وام) ۔۔ ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان سےخلیج تعاون کونسل، جی سی سی کے سبکدوش ہونے والے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبد اللطیف بن راشد الزیانی نے ابوظبی میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں خلیج کی صورتحال اور جی سی سی کی مختلف سطحوں پر مشترکہ کارروائی کے ساتھ ساتھ ترقی، استحکام اور پیشرفت کے معاملے میں خطے کے عوام کے مفادات کو سمجھنے میں کونسل کے کردار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیخ محمد بن زاید نے جی سی سی کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت انکی کوششوں اور مستقل تعاون پر ڈاکٹر عبد اللطیف بن راشد الزیانی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بحرین کی قیادت کی جانب سے ان پر کئے گئے اعتماد پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی نئی ذمے داریوں میں انکی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں العین خطے میں حکمران کے نمائندے شیخ طحنون بن محمد آل نھیان، ابوظبی کے حکمران کے نمائندے سرور بن محمد آل نھیان، شیخ سعید بن زاید آل نھیان، نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید آل نھیان ، ابو ظبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن شیخ شیخ حمید بن زاید آل نھیان ، معذور افراد کیلئے زاید اعلی تنظیم کے بورڈ کے چیئرمین خالد بن زاید آل نھیان اور وزیر رواداری شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان ، متعدد شیوخ اور اعلی عہدیداروں بھی شریک تھے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302819123

WAM/Urdu