وزیر مملکت غذائی تحفظ کی بحرین کے شاہ سے ملاقات

  • ملك البحرين يستقبل مريم المهيري وسفير الدولة
  • ملك البحرين يستقبل مريم المهيري وسفير الدولة
  • ملك البحرين يستقبل مريم المهيري وسفير الدولة

منامہ، 9 فروری، 2020 (وام) ۔۔ بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت برائے غذائی تحفظ مریم حارب المہیری نے ملاقات کی۔ بحرین میں متحدہ عرب امارات کے سفیر شیخ سلطان بن حمدان بن زاید آل نھیان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ مریم حارب المہیری نے شاہ حمد کو صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان ، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید آل نھیان کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ۔ شاہ حمد نے المہیری کا خیرمقدم کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی ترقی اور مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تحفظ خوراک کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ المہیری نے غذائی تحفظ کے حصول میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت برائے غذائی تحفظ مریم حارب المہیری نے بحرین کے بادشاہ کی اہلیہ اور زرعی ترقی کے قومی اقدام کی مشاورتی کونسل کی چیئرپرسن شہزادی سبیکا بنت ابراہیم آل خلیفہ سے بھی الروادہ محل میں ملاقات کی۔ شہزادی سبیکا نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بحرین کی اسٹریٹجک شراکت خاص طور پر غذائی تحفظ سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تعریف کی۔ اس معاہدے سے فوڈ سیکیورٹی اور اس سے متعلقہ شعبوں میں مہارت، سٹڈیز اور تحقیق کے تبادلے کو فروغ ملے گا۔ المہیر ی نے بحرین کے وزیر تعمیرات، بلدیہ امور اور شہری منصوبہ بندی عصام بن عبداللہ خلف سے بھی ملاقات کی اور ہورات عالی میں زرعی انکیوبیشن سینٹر اور مقامی کسان منڈیوں کا دورہ کیا۔ المہیری نے ان انکیوبیٹرز کے تجربات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی بحرین کے ساتھ شراکت کو مزید تقویت دینے اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://www.wam.ae/en/details/1395302822416

WAM/Urdu