اتوار 20 ستمبر 2020 - 3:50:00 شام

متحدہ عرب امارات ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے چھٹے سالانہ اجلاس کی صدارت کرے گا

  • الإمارات تترأس الاجتماع السنوي السادس للبنك الآسيوي للاستثمار في البنية التحتية
  • الإمارات تترأس الاجتماع السنوي السادس للبنك الآسيوي للاستثمار في البنية التحتية
ویڈیو تصویر

ابوظہبی ، 29 جولائی ، 2020 (وام) ۔۔ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک ، اے آئی آئی بی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس نے ایکسپو دبئی کے دوران متحدہ عرب امارات میں بینک کے 2021 سالانہ اجلاس کے انعقاد کے فیصلے کی منظوری دے دی ۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک کے مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ متحدہ عرب امارات اس وقت سے 2021 میں ہونے والے چھٹے سالانہ اجلاس تک بینک کے بورڈ آف گورنرز کی سربراہی کرے گا۔ اس بات کا اعلان ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے 28 جولائی کو 'کنیکٹنگ فار فیوچر' کے عنوان سے ہونے والے ورچوئل سالانہ اجلاس میں کیا گیا جس میں چینی صدر نے افتتاحی خطاب کیا۔ وزیر صنعت و جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی آئی بی بورڈ آف گورنرز میں متحدہ عرب امارات کے گورنر ڈاکٹر سلطان الجابر اور ابو ظہبی فنڈ برائے ترقی کے ڈائریکٹر جنرل اور اے آئی آئی بی بورڈ آف گورنرز میں متحدہ عرب امارات کے متبادل گورنرمحمد سیف السویدی نے اجلاس میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کی۔ متحدہ عرب امارات میں اپنے آئندہ سالانہ اجلاس کی میزبانی کے اے آئی آئی بی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ڈاکٹر سلطان الجابر نے کہا کہ یہ پروگرام ترقیاتی تعاون کو بڑھانے اور لوگوں کو بہتر معاش فراہم کرنے کی کوششوں کو متحد کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دواندیش قیادت کی ہدایت کے تحت اے آئی آئی بی کے بانی ارکان میں سے ایک متحدہ عرب امارات نے ترقی پذیر ممالک میں انفراسٹرکچر منصوبوں کی مالی اعانت کے اپنے مقاصد کو حاصل کرنے اور ان شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ الجابر نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کا ترقیاتی ایجنڈے پوری دنیا میں پائیدار معاشی ترقی کو فروغ دینے کے اے آئی آئی بی کے مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ متحدہ عرب امارات کو مسلسل پانچ سالوں سے سرکاری ترقیاتی امداد کا سب سے بڑا ڈونر قرار دیا گیا ہے۔ ورچوئل سالانہ اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ غیر متوقع کورونا وائرس بحران اور اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن اقدامات کے پیش نظر کیا گیا۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302858995

WAM/Urdu