پیر 21 ستمبر 2020 - 1:25:37 صبح

FANR براکہ جوہری پاور پلانٹ کی نگرانی اور معائنہ جاری رکھے گی

  • "الاتحادية للرقابة النووية" تؤكد مواصلة مهامها الرقابية لعملية تشغيل محطات براكة
  • "الاتحادية للرقابة النووية" تؤكد مواصلة مهامها الرقابية لعملية تشغيل محطات براكة
  • "الاتحادية للرقابة النووية" تؤكد مواصلة مهامها الرقابية لعملية تشغيل محطات براكة
  • "الاتحادية للرقابة النووية" تؤكد مواصلة مهامها الرقابية لعملية تشغيل محطات براكة

ابوظبی، یکم اگست،2020 (وام) ۔۔ براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ ون کے لئے فروری 2020 میں آپریٹنگ لائسنس جاری کرنے کے بعد سے فیڈرل اتھارٹی برائے نیوکلیئر ریگولیشن، FANR نے پلانٹ کی نگرانی باقاعدگی سے جاری رکھی ہوئی ہے۔ اتھارٹی نے ایندھن کی لوڈنگ اور جوہری ایندھن کا استعمال کرتے ہوئے توانائی کی تیاری تک کے تمام مراحل کی نگرانی کی۔ متحدہ عرب امارات کے پرامن جوہری توانائی پروگرام کی فراہمی کے تاریخ کے اب تک کے تاریخی سنگ میل کے بارے میں ایک بیان میں FANR نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ منصوبے کی آپریٹر نواہ انرجی کمپنی نے اس مرحلے کو شروع کرنے کے لئے ضابطے کے تمام تقاضے پورے کئے ہیں۔ اس سنگ میل کے حصول کے بعد جوہری بجلی گھر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے باقاعدہ معائنے سمیت وسیع پیمانے پر نگرانی کاعمل مکمل کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریٹنگ لائسنس جاری کرنے کے بعد پہلے اہم مرحلے تک FANR کی نگرانی کی سرگرمیوں میں اس کے مقامی انسپکٹرز کے ذریعے باقاعدگی سے معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایندھن کی لوڈنگ اور جانچ کے عمل کی نگرانی کے لئے انسپکٹرز کی تعیناتی شامل ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اتھارٹی ہنگامی تیاری اور ردعمل کے نظام کی مسلسل توثیق کررہی ہے اور ساتھ ہی جوہری بجلی گھر اور خودمختار مانیٹرنگ اسٹیشنوں کے ذریعے ماحول کی نگرانی کررہی ہے۔ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے نیوکلیئر انرجی پروگرام کے لئے یہ ایک اور تاریخی سنگ میل ہے جس کے نتیجے میں اس سال کے آخر میں یونٹ 1 مکمل طور پر تجارتی کام شروع کردے گا۔ 2009 میں قیام کے بعد سے پلانٹ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اتھارٹی نے ضوابط اور ریگولیٹری گائیڈز جاری کیے اور ہر مرحلے کا جائزہ اور معائنہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے اہم مرحلے کے بعد FANR موجودہ مرحلے کے دوران اور اسکے بعد کے مراحل جن میں پاور گرڈ اور مکمل تجارتی آپریشن شامل ہیں کی باقاعدگی سےنگرانی اور معائنہ جاری رکھے گی۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302859581

WAM/Urdu