پیر 21 ستمبر 2020 - 1:36:52 صبح

پہلی ششماہی میں 50لاکھ سے زائد افراد نے متحدہ عرب امارات کی سرکاری پورٹل کا استعمال کیا


ابوظبی، 5 اگست،2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے سرکاری پورٹل دیکھنے والوں کی تعداد میں مستقل اضافہ ہورہا ہے اور رواں سال کی پہلی ششماہی میں 50 فیصد اضافے کے ساتھ اسکے ویورز کی تعداد 55 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری پورٹل کے صارفین کے تجزیے کے مطابق پورٹل کو تقریباَََ 80لاکھ بار دیکھا گیا ہے اور اسکے 12.5 ملین سے زیادہ پیج ویوزہیں۔ یہ پورٹل شہریوں، رہائشیوں، سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو انکی دلچسپی کی معلومات اور خدمات مہیا کرتی ہے اور انٹرنیٹ پر سرکاری معلومات کے لئے پہلے حوالہ کے طور پر کام کرتی ہے۔ پورٹل کو دیکھنے والے حکومتی کاموں، قوانین، پالیسیوں، خدمات اور رجحانات کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں۔ انفارمیشن اور موبائل گورنمنٹ شعبے کے قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور آن لائن سروس انڈیکس ٹیم کے چیئرمین سیلم الحسینی نے کہا کہ پورٹل سرکاری آن لائن موجودگی میں سب سے آگے اور عام طور پر سرکاری اداروں کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایگزیکٹو ٹیم میں ہمارے پاس پورٹل کےمواد اور ڈیجیٹل مصروفیت سے متعلق ایک ذیلی ٹیم ہے جہاں پورٹل اور اس کے اجزاء ڈیجیٹل حکومت کے ترقیاتی معیاروں کا ایک اہم حصہ ہیں۔ الحسینی نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کا باضابطہ پورٹل کسی بھی شعبے میں متحدہ عرب امارات کے بارے میں معلومات کے خواہاں افراد کے لئے ون اسٹاپ شاپ بن گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پورٹل متحدہ عرب امارات حکومت کی آن لائن موجودگی ہے اور اس پورٹل میں سرکاری پالیسیوں کے علاوہ خدمت کے متلاشیوں سے متعلق فیصلوں اور منصوبوں کے ساتھ ساتھ حکومت اور ای خدمات بھی شامل ہیں۔ پورٹل میں متعدد ذرائع سے حکومت اور عوام کے درمیان مثبت باہمی رابطے کے اصول کو بھی شامل کیا گیا ہے جو پورٹل کے مواد اور افعال کو بہتر بنانے میں معاون ہیں۔ یہ پورٹل چار اہم حصوں پر مشتمل ہے جن میں انفارمیشن اینڈ سروسز سیکشن، متحدہ عرب امارات کے بارے میں انفارمیشن سیکشن، الیکٹرانک طور پر شرکت کا سیکشن اور میڈیا سیکشن شامل ہیں۔ انفارمیشن اینڈ سروسس سیکشن میں بہت سارے موضوعات جیسے روزگار، سرمایہ کاری، سیاحت، انفراسٹرکچر اور ویزا کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں تمام سرکاری خدمات کی مکمل فہرست کی نشاندہی کی گئی ہے۔ دوسرے حصے میں متحدہ عرب امارات کی تاریخ کو مختلف ادوار میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مستقبل کی تشکیل اور جامع ترقی کے حصول کے منصوبوں اور حکمت عملی بھی شامل ہیں۔ اس حصے میں اقوام متحدہ کے طے شدہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ الیکٹرانک شرکت کے سیکشن میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ساتھ رابطوں کے متعدد چینلز دستیاب ہیں جن میں مشاورت اور فوری چیٹ پلیٹ فارمز وغیرہ شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے سرکاری پورٹل کا آغاز 24 مئی 2011 کو نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کیا تھا تاکہ وفاقی اور مقامی ادارے ون ونڈو کے طور پر لوگوں، سیاحوں اور کاروباری مالکان کو آن لائن معلومات اور خدمات فراہم کرسکیں۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302860474

WAM/Urdu