پیر 21 ستمبر 2020 - 12:02:50 صبح

شیخہ فاطمہ کا بیروت دھماکے کے لبنانی متاثرین کیلئے 10 ملین درہم کا عطیہ


ابوظہبی ، 6 اگست ، 2020 (وام) ۔۔ جنرل ویمن یونین کی چیئرویمن ، زچہ و بچہ کی سپریم کونسل کی صدر اور فیملی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی سپریم چیئرویمن اور امارات ہلال احمر کی اعزازی صدر عزت مآب شیخہ فاطمہ بنت مبارک نے بیروت دھماکے کے متاثرین کیلئے ریلیف اقدامات اور وہاں ہونے والی تباہی کے اثرات کو کم کرنے کی خاطر ای آر سی کے سرگرمیوں کیلئے دس ملین درہم کا عطیہ دیا ہے – ای آر سی کے مطابق عطیہ کا یہ اقدام دنیا بھر میں بحران اور آفات کے متاثرین کیلئے شیخہ فاطمہ کے اقدامات کا حصہ ہے جوکہ اس بری صورتحال سے دوچار لبنان کے عوام سے یکجہتی کا اظہار بھی ہے – ای آر سی نے کہا ہے کہ عطیہ کی یہ امداد لبنان میں امارات ہلال احمر کی سرگرمیوں کو تقویت دے گی جس سے وہاں انسانی ہمدردی کے تحت خدمات کی فراہمی ہوگی اور وہاں ہونے والی تباہی کے متاثرین کو درپیش صحت مسائل کے حل و ہنگامہ طبی ضروریات پورا کرنے میں بھی معاون ہوگی – ای آر سی نے انسانی ہمدردی کے شعبے میں شیخہ فاطمہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اقدامات سے انسانیت کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور ہر جگہ اور آفات و بحران کے متاثرین کی مدد کرنے میں بہت اہم کردار ہوا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302860724

WAM/Urdu