پیر 21 ستمبر 2020 - 1:48:33 صبح

متحدہ عرب امارات میں کرونا کیسوں میں 30 فیصداضافہ ہوا:وزیر صحت

  • خلال إحاطة إعلامية خاصة لحكومة الإمارات : ارتفاع نسب الإصابة بفيروس كورونا بين المواطنين بنسبة 30% خلال الفترة الماضية
  • خلال إحاطة إعلامية خاصة لحكومة الإمارات : ارتفاع نسب الإصابة بفيروس كورونا بين المواطنين بنسبة 30% خلال الفترة الماضية
ویڈیو تصویر

ابوظبی، 6 اگست،2020 (وام) ۔۔ وزیر صحت عبد الرحمٰن بن محمد الاویس نے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کے بغیر سماجی میل ملاپ اور تقریبات کے باعث متحدہ عرب امارات کے شہریوں میں COVID-19 کیسوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ابو ظبی میں متحدہ عرب امارات حکومت کی طرف سے کوویڈ 19 سے متعلق تازہ ترین صورتحال کے بارے میں خصوصی میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر صحت نے کہا کہ قومی قیادت بحران کے آغاز سے لے کر آج تک شہریوں اور رہائشیوں کی صحت اور حفاظت کی خواہاں رہی ہے لیکن کچھ معاشرتی طوراطوار سے عوام اور خاص طور پر بوڑھوں اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد میں وباء کے پھیلنے کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اماراتی رسوم و رواج کو معاشرے میں بے حد سراہا اور ان کا احترام کیا جاتاہے کیونکہ ان سے متحدہ عرب امارات کے معاشرتی استحکام کو فروغ ملتا ہے ۔ تاہم انھوں نے کہا کہ وبائی صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ہر ایک فرد اپنے خاندان اور معاشرے کی حفاظت کے لئے احتیاط کرے۔ وزیر صحت نے کہا کہ حالیہ عرصہ کے دوران بہت سارے مثبت اشاریے بھی دیکھنے میں آئے ہیں جیسے صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں اضافہ اور مسلسل کئی دن تک اس وائرس سے کوئی بھی موت واقع نہ ہونا شامل ہیں۔ تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ COVID-19 کا چیلنج ختم ہوچکا ہے۔ دوسرے ممالک کے تجربات سے پتہ چلتا ہے کہ اگر احتیاطی تدابیر کے اطلاق میں کسی بھی قسم کی غفلت کا مظاہرہ کیا گیا تو اس کے منفی نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ وزیر صحت عبد الرحمٰن بن محمد الاویس نے کہا ہے کہ احتیاطی اور حفاظتی اقدامات اپنانے اور معاشرے کے تمام طبقوں کی مدد اور تعاون سے متحدہ عرب امارات میں بحالی کی رفتار اور معمول کی زندگی میں واپس آنے میں مدد ملے گی۔ بریفنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر عمر الحمادی نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر COVID-19 ٹیسٹوں کی تعداد 50,729 ہوگئی ہے اور انکے نتیجے میں مزید 239 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ افراد کو اسپتالوں میں ضروری طبی دیکھ بھال فراہم کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کرونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 61,845 ہوگئی ہے ۔ ڈاکٹر الحمادی نے کہا کہ کوویڈ 19 سے متاثرہ 354 مزید مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس سے امارات میں صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 55,739 ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وائرس سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے جس سے متحدہ عرب امارات میں کرونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 354 ہوگئی ہے۔ حکومتی ترجمان نے کہا کہ یہ بات نوٹس کی گئی ہے کچھ لوگ اجتماعات اور معاشرتی میل ملاپ کے دوران حفاظتی اقدامات اور جسمانی دوری کے قوانین پر عمل درآمد میں سستی برت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے اور محققین اور سائنسدانوں کو موثر اور محفوظ ویکسین تیار کرنے کے لئے خاطر خواہ وقت مہیا کرنے کیلئے معاشرے کے تمام افراد کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد جاری رکھنا ہوگا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302860762

WAM/Urdu