جمعہ 03 دسمبر 2021 - 2:54:58 صبح

مصدر کے تعاون سے سعودی عرب میں پہلے ونڈ فارم سے پیداوار کا آغاز


ابوظہبی ، 5 اگست ، 2021 (وام) ۔۔ مشرق وسطی کے سب سے بڑے اور مملکۃ سعودی عرب کے پہلے ونڈ فارم دمۃ الجندل کی جانب سے کاربن سے پاک بجلی کے پہلے میگاواٹ کی پیداوار شروع کرنے کے بعد اسے قومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے – قابل تجدید توانائی میں دنیا کی دو مایہ ناز کمپنیوں مصدر اور ای ڈی ایف رینیوایبلز کے کنسورشیم کے ذریعے تعمیر کیئے گئے اس منصوبے کی پیداواری استعداد 400 میگاواٹ ہے – یہ ونڈ فارم 99 ونڈ ٹربائنز پر مشتمل ہے جو ویسٹاس نے فراہم کی ہیں ، ان میں سے ہر ایل 2ء4 میگاواٹ استعداد کی حامل ہے اور ان کی تعمیر ستمبر 2019 میں ہوئی تھی ، ان سب کی تنصیب کا عمل تکمیل کے قریب ہے – اپنی مکمل تکمیل پر یہ منصوبہ جو کاربن سے پاک بجلی پیدا کرے گا اس سے 70 ہزار سعودی گھرانوں کو توانائی ضرورت پورا کی جاسکے گی ۔ اسے فضاء میں سالانہ 9 لاکھ 88 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ روکی جائے گی جوکہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں سعودی عرب کے اہداف کے حصول میں معاون ہوگا – دمۃ الجندل ونڈ کو فار انرجی ایل ایل سی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اولیور مارچان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں اس منفرد بڑے پیمانے کے منصوبے سے جلد توانائی پیداوار کی پیشرفت قابل مسرت ہے جوکہ اس منصوبہ کی ٹیم اور کنٹریکٹرز کے غیر معمولی عزم کا ثبوت ہے جنہوں اس پر عملدرآمد میں صحت اور حفاظت کے اعلی ترین معیار کو اپنایا ، اس کےساتھ سعودی عرب کی وزارت توانائی ، سعودی پاور پروکیورمنٹ کمپنی اور سعودی الیکٹریسٹی کمپنی کا تعاون بھی قابل قدر معاون رہا ، ان سب عوامل کی وجہ سے انتہائی چیلنجز والے ماحول میں اس منصوبہ کی کامیابی سے تکمیل کو یقینی بنایا ۔ اب اس منصوبہ کے شراکت داروں اور کنٹریکٹرز کے تعاون سے اس منصوبہ کو کامیابی سے آنے والے مہینوں میں مکمل طور پر چالو کرنے کی بھرپور امید ہے – مصدر کے سعودی عرب میں کنٹری نمائیندہ اسامہ العثمان کا کہنا تھا کہ مصدر نے قابل تجدید توانائی میں اپنے تجربات سے فائدہ اٹھاکر سعودی عرب میں پہلے ونڈ فارم منصوبہ کو شراکت داروں کے تعاون سے مکمل کیا ، ٹرانسمیشن گرڈ سے اسکی ابتدائی پیداوار کو کامیابی سے منسلک کرنا ایک اہم سنگ میل ہے ، مصدر خطہ بھر میں صاف توانائی ذرائع کو ترقی دینے کیلئے پرعزم ہے اور عالمی سطح پر اس شعبے میں ایک قائدانہ کردار کی حامل ہے ، یہ سعودی عرب کو توانائی کے پرعزم منصوبوں میں تعاون فراہم کرتی رہے گی – یہ ونڈ فارم خطے میں اقتصادی سرگرمیوں میں بھی معاون ہے ، اس سے تعمیراتی مرحلے میں 600 مقامی روزگار پیدا ہوئے ، اس تعمیراتی عمل میں صحت و حفاظت کے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھا گیا اور انسانی کام کے 18 لاکھ گھنٹوں کے دوران ایک بھی سنگل لاسٹ ٹائم انجری (ایل ٹی آئی ) نہیں ہوئی – دمۃ الجندل وند فارم 20 سالہ بجلی خرید معاہدہ کے تحت سعودی پاور پروکیورمنٹ کمپنی کو بجلی فراہم کرے گی جوکہ سعودی الیکٹرک کمپنی کا ذیلی ادارہ ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302958517

WAM/Urdu