جمعہ 03 دسمبر 2021 - 2:17:05 صبح

متحدہ عرب امارات کی عرب گورنروں کی عالمی بنک اور آئی ایم ایف کے سربراہوں سے ملاقات میں شرکت

  •  معتمدة_معالي محمد بن هادي الحسيني يشارك في اجتماع المحافظين العرب مع رئيس البنك الدولي واجتماع مدير عام صندوق النقد الدولي

ابوظبی، 18اکتوبر، 2021 (وام) ۔۔ مالیاتی امور کے وزیر مملکت محمد ہادی الحسینی نے ورلڈ بینک گروپ کے صدر اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے منیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ عرب گورنرز کے اجلاس میں شرکت کی۔ یہ ملاقاتیں عالمی بنک اور آئی ایم ایف کے 2021 کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر ورچول طور منعقد کی گئیں جو "اقتصادی بحالی: ایک گرین، مستحکم اور جامع مستقبل کی طرف" کے عنوان سے منعقد کی گئی تھیں۔ ملاقاتوں کے دوران وزیر مملکت محمد ہادی الحسینی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی مختلف سطحوں پر کاوشوں نے وباء کے باعث پیدا ہونے والے چیلنجوں کو کم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے تاکہ معمولات بحال ہوں۔ انہوں نے مالیاتی پائیداری کو بڑھانے کے لیے نظام اور میکانزم کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا اور ترقیاتی پالیسیوں اور منصوبوں کی حمایت میں مالیاتی شعبے کو اہم کردار ادا کرنے کے لیے جدید ذرائع اور تکنیک کو اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا کے اجلاس میں بھی شرکت کی ۔ ملاقات میں وزراء خزانہ، مرکزی بینک کے گورنروں اور مشرق وسطیٰ ، شمالی افریقہ ، افغانستان اور پاکستان کے علاقائی مالیاتی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ وزیر مملکت محمد ہادی الحسینی نے اجلاس کو مشرق وسطیٰ کے خطے میں مختلف ماحولیاتی ، معاشی اور سماجی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پائیداری کے حوالے سے شاندار پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے مالیاتی حکام گرین اور پائیدار ترقی کے لیے ضروری مالیاتی پالیسیاں اپنانے اور ان پر عمل درآمد کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے تمام شرکاء کو جدت اور پائیداری پر مبنی ایکسپو 2020 دبئی میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302982284

WAM/Urdu