ہفتہ 04 دسمبر 2021 - 12:46:57 شام

نئے وفاقی بجٹ کی منظوری سے متحدہ عرب امارات کی ترقی کا سفر تیز ہوگا:وزراء

  • وزراء لـ"وام": الميزانية الاتحادية للإمارات تدفع عجلة التنمية والإنجاز و تعزز مسيرة الخمسين
  • وزراء لـ"وام": الميزانية الاتحادية للإمارات تدفع عجلة التنمية والإنجاز و تعزز مسيرة الخمسين
  • وزراء لـ"وام": الميزانية الاتحادية للإمارات تدفع عجلة التنمية والإنجاز و تعزز مسيرة الخمسين

ابوظبی، 18اکتوبر، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے معیشت، تعلیم اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے وزراء نے کہا ہےکہ متحدہ عرب امارات کا نیا پانچ سالہ وفاقی بجٹ ملک کے اس نقطہ نظر اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کے وژن کو واضح کرتا ہے جس کا مقصد ترقی کےعمل کوجاری رکھ کر خوشحالی اور فلاح و بہبود حاصل کرنا ہے۔ امارات نیوز ایجنسی (وام ) کو اپنے بیانات میں ان وزراء نے اس بات کی تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات کا بجٹ مزید کامیابیوں اور ملک کے صد سالہ 2071 مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ وزیر اقتصادیات عبداللہ بن طوق المری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی تاریخ کا سب سے بڑا نئے پانچ سالہ وفاقی بجٹ اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ متحدہ عرب امارات جامع اور پائیدار ترقی کے حصول کیلئے اپنی قیادت کی حمایت اور ہدایات کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ متحدہ عرب امارات کی ٹھوس مالیاتی پوزیشن اور تجارت، سرمایہ کاری، کاروبار اور سیاحت کا ایک اہم مرکز ہونے کے ناطے اپنے عالمی اقتصادی قد کو بڑھانے کی خواہش کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ وزیر تعلیم حسین بن ابراہیم الحمادی نے کہا کہ وفاقی بجٹ کی کابینہ سےمنظوری سے حکومتی کارکردگی کا ایک نیا دور آئے گا کیونکہ متحدہ عرب امارات نے موجودہ صورتحال اور مستقبل کی پیشن گوئی کے درست جائزے کے بعد نیا متحرک اور بے مثال نقطہ نظر اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا شعبہ بجٹ کا 16.3 فیصد بنتا ہے جو قومی قیادت کی تعلیم کو سپورٹ کرنے کی خواہش کو اجاگر کرتا ہے اور اس اہم شعبے کی خدمت اور اس کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے مزید وسائل تعینات کرتا ہے۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزیر حصہ عیسیٰ بوحمید نے کہا کہ نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی جانب سے منظور ہونے والا290 ارب درہم کاوفاقی بجٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 17.2 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں ننے کہا کہ اس سے متحدہ عرب امارات کی کامیابی کی شرح کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ نیا بجٹ عوامی اور نجی اداروں کو متحدہ عرب امارات کی ترقی اور اس کی عالمی مسابقت کو بڑھانے کے لیے مزید تبدیلی کے منصوبے اور ممتاز اقدامات شروع کرنے کے قابل بنائے گا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302982294

WAM/Urdu