ہفتہ 04 دسمبر 2021 - 10:51:04 صبح

محمد بن زاید سے امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈرکی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر غور


ابوظبی، 19 اکتوبر، 2021 (وام) ۔۔ ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان سےامریکی سینٹرل کمانڈ (USCENTCOM) کے کمانڈر جنرل کینتھ ایف مکینزی نے ابوظبی میں ملاقات کی۔ شیخ محمد بن زاید اور یو ایس سینٹ کام کمانڈر نے دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں اور متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے درمیان بالخصوص دفاعی اور عسکری شعبوں میں مشترکہ تعاون اور ہم آہنگی بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیخ حمدان بن محمد بن زاید آل نھیان، ابو ظبی ایئر پورٹس کے چیئرمین شیخ محمد بن حماد بن تہنون آل نھیان، متحدہ عرب امارات کے امریکہ میں سفیر یوسف الاطیبہ، ابوظبی کے ولی عہد کے دیوان کے انڈر سیکرٹری محمد مبارک المزروئی اور جوائنٹ آپریشنز کے کمانڈر میجر جنرل صالح بن میگرین الامیری بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302982695

WAM/Urdu