ہفتہ 04 دسمبر 2021 - 12:46:29 شام

متحدہ عرب امارات میں سب سے بڑے ڈیٹا سنٹر پروائڈر کے قیام کے لئے اتصالات  گروپ اور جی 42 کا اشتراک


ابوظہبی ، 20 اکتوبر ، 2021 (وام) ۔۔ اتصالات گروپ اور جی 42 نے متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والےاپنے ڈیٹا سنٹر (ڈی سی) کو ضم کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 12 ڈیٹا سنٹر، خزانہ ڈیٹا سنٹرز کے نام سے مشترکہ کروباری وینچر قائم کریں گے، جو امارات کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر فراہم کنندہ ہوگا۔ جی42 اور اتصالات گروپ خزانہ ڈیٹا سینٹرز میں بالترتیب 60 فیصد اور 40 فیصد کے مالک ہوں گے۔ معاہدہ کے تحت دونوں ادارے اپنےاپنے انفراسٹرکچر اثاثوں کی قدر میں اضافہ کرکے مشترکہ منصوبے میں تعاون کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ خزانہ ڈیٹا سینٹرز متحدہ عرب امارات اور بیرون ملک دونوں جگہوں پر موجودہ کاروبار کی ترقی اور کاروبار کے نئے مواقع سے استفادہ کرسکیں گے۔ اتصالات گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حاتم دويدارنے کہا کہ آج ، اتصالات اور جی 42 ایک جرات مندانہ نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں جس سے ہم اپنی سرمایہ کاری اور مہارت کو اگلی نسل کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے استعمال کر سکیں گے۔ ہماری مجموعی حکمت عملی کے مطابق اور معاشروں کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیجیٹل مستقبل کے فروغ کے وژن کے تحت ہم اتصالات میں صارفین کے لئے تجربات کو مکمل تبدیلی کے لیے پرعزم ہیں۔ جی42 کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر پھینگ شیاؤنے کہاکہ ہمیں اتصالات گروپ جیسے معروف ٹیلی کام آپریٹر کے ساتھ شراکت داری اور متحدہ عرب امارات کے ڈیٹا سینٹر کی تجویز اور مستقبل کے لیے معاشی کوششوں کو مضبوط بنانے پر فخر ہے ۔ متحدہ عرب امارات اور عالمی سطح پر ، اتصالات اور خزانہ کے مابین اس نئی شراکت داری سے متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل تبدیلی کا سفر تیز ہوگا۔ خزانہ ڈیٹا سینٹرز کے سی ای او حسن النقبی نے کہا کہ مشرق وسطی کے خطے میں ڈیٹا کی پیداوار ، ذخیرہ اور تجزیہ کے معیارمیں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، جس سے ڈیٹا سینٹرز کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 300 ایم ڈبلیو گنجائش کے ساتھ ، خزانہ ڈیٹا سینٹرز ، کاروبار ی ترقی کی رفتار ۔ تاجروں اور صارفین کو مؤثر طریقے سے خدمات فراہم کرنے اور ڈیجیٹل نظام کی تخلیق میں معاونت کے لیے مطلوبہ رابطے کو منظم کرسکے گا۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302983002

WAM/Urdu