ہفتہ 04 دسمبر 2021 - 12:40:36 شام

متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے "ڈیجیٹل اکانومی کے علمبردار" اقدام کا آغاز


دبئی ، 20 اکتوبر ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے "ڈیجیٹل اکانومی کے علمبردار" اقدام کا آغازکیا ہے،جس کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور انہیں مستقبل کی جدید ٹیکنالوجی کے لیے درکار علم اور مہارت فراہم کرنا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہنر مند افراد کی کوڈنگ اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبوں میں معروف عالمی کمپنیوں میں ملازمت کے بہترین مواقع کے کے لئے صلاحیتیوں میں اضافہ ، چیلنجوں کے لیے ان کو جدید سلیوشنز کی تیار ی کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں مستقبل کی ڈیجیٹل معیشت اور عالمی قیادت اور مسابقت کو فروغ دینے کے قابل بنانا ہے۔ نیشنل پروگرام برائے مصنوعی ذہانت کی جانب سے شروع کردہ یہ اقدام عوامی اور نجی شعبوں ، سافٹ وئیر اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں ٹلینٹڈ اسکلز اور متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے بین الاقوامی ٹیکنالوجی اداروں کے درمیان شراکت داری کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ "ڈیجیٹل اکانومی کے علمبردار" اقدام کے تحت اور جی آئی ٹیکس گلوبل 2021 کے 41 ویں ایڈیشن کے دوران ، اے آئی آفس نے ایمیزون ویب سروسز (اے ڈبلیو ایس) کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ، تاکہ ٹیکنالوجی اور سافٹ وئیر کے شعبوں میں قابلیت کا مقابلہ کیا جا سکے۔ وزیر مملکت برائے مصنوعی ذہانت ، ڈیجیٹل اکانومی و ٹیلی ورکنگ ایپلی کیشنزعمر بن سلطان العلماء نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت ایک پائیدار ڈیجیٹل معیشت کی تعمیر کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی ٹولزاستعمال کررہی ہے ۔العلما نے مزید کہا کہ شراکت داری قائم کرنا اور اداروں اور کمپنیوں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا متحدہ عرب امارات میں ڈیجیٹل تبدیلی اور پائیدار ڈیجیٹل معیشت کی طرف منتقلی کو تیز کرنے میں مدد گار ہے۔ ایمیزون ویب سروسز کے اشتراک سے "ڈیجیٹل اکانومی کے علمبردار" اقدام کا آغاز ، اے آئی آفس کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ یورپ ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ(ای ایم ای اے) میں اے ڈبلیو ایس ورلڈ وائیڈ پبلک سیکٹر کی نائب صدرآئزابیلا گروگور چیکوچز نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے اے آئی آفس کے ساتھ تعاون پر خوش ہیں۔ 2022 کی پہلی ششماہی میں متحدہ عرب امارات میں اے ڈبلیو ایس ڈیٹا سینٹرز کے آغاز کے ساتھ ، ہم کلاؤڈ اپنانے میں مدد اور متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل تبدیلی کی حکمت عملی کو تیز کرنے کے لیے متعدد امور میں ٹیموں کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302983123

WAM/Urdu