جمعہ 03 دسمبر 2021 - 2:53:37 صبح

ایکسپو دبئی میں امریکی پویلین میں خلائی تحقیق میں تعاون پر تبادلہ خیال


دبئی، 20 اکتوبر، 2021 (وام) ۔۔ ایکسپو 2020 دبئی میں امریکی پویلین نے "leveraging International Partnership in Space Exploration" کے موضوع پر پینل ڈسکشن کی میزبانی کی جس میں بوئنگ، لاک ہیڈ مارٹن اور جیکبز انجینئرنگ گروپ سمیت متعدد ممتاز کمپنیوں نے شرکت کی۔ مقررین نے خلائی تحقیق میں مختلف ملکوں ، حکومتوں اور نجی شعبے کی کمپنیوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں اور سیارے کے ماحولیاتی اور آب و ہوا کے چیلنجوں کو حل کرنے میں اس مشن کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ بوئنگ مشرق وسطیٰ، ترکی اور افریقہ کے صدر کلجیت گھاٹا اورا نے اس بات پر زور دیا کہ خلائی شعبے میں بین الاقوامی شراکت داری شروع کرنے سے پہلے اس شعبے کی نوعیت کو سمجھنا ضروری ہے۔ ایگزیکٹو نائب صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر کریٹیکل مشن سلوشنز جیکبز انجینئرنگ گروپ ڈان ہیکٹن نے جدت کی حوصلہ افزائی کے لیے خاص طور پر نوجوانوں میں تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ خلائی دریافتیں آب و ہوا اور پائیداری کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہر ایک کے لیے اہم ہے اور تمام ممالک سے ماحولیاتی تحفظ کے لیے ماحولیاتی نظام قائم کرنے، کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ سٹار لیب اویسس کے جنرل منیجر ایلن ہربرٹ نے فوڈ سیکورٹی اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ خلائی تحقیق میں عالمی رہنما بن رہے ہیں۔ لاک ہیڈ مارٹن مڈل ایسٹ کے سی ای او رابرٹ ہارورڈ نے خلائی تحقیق کے میدان میں تحقیقی یونیورسٹیوں کے تعاون کے ماڈل کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپو 2020 دبئی میں ہونے والی بات چیت ہر ایک کو اس حواسلے سے اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنائے گی۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302983162

WAM/Urdu