ہفتہ 04 دسمبر 2021 - 11:05:19 صبح

ایکسپو 2020 دبئی خلائی شعبہ کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کا پلیٹ فارم ہے:ای ایم ایم پراجیکٹ منیجر


دبئی ، 21 اکتوبر ، 2021 (وام)۔۔ ایکسپو 2020 دبئی چھ ماہ تک اس میں شریک ممالک کو خلاسمیت مختلف شعبوں میں اپنی کامیابیوں کو پیش کرنے کا موقع فراہم کررہی ہے۔یہ نمائش دنیا بھر میں خلائی شعبے میں ہونے والئی ترقی اوراس کی سیارہ زمین خصوصاًانسانوں کے لئے اس کی اہمیت کو پیش کرے گی۔ ایکسپو 2020 نے 17 سے 23 اکتوبر تک پورا ہفتہ خلائی شعبے کے لئے وقف کیا ہے جس کے دوران تفریح ​​، آرٹ اور سائنسی سرگرمیوں کے ساتھ امارات کے خلا بازوں کے ساتھ بات چیت کا سیشن منعقد کیا جائے گا۔ امارات نیوز ایجنسی (وام) کو انٹرویو دیتے ہوئے ، امارات مریخ مشن (ای ایم ایم) کے پراجیکٹ منیجر عمران شرف نے کہا کہ اس سال ، متحدہ عرب امارات نے خلائی شعبے میں مریخ پر پہنچنے کی سنگ میل کامیابی حاصل کی اور اس سے پہلے اس نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کے علاوہ اس شعبے کو متحرک کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ قومی خلائی شعبے میں ملکی کامیابیوں کواجاگر کرنے کے حوالے سے ایکسپو 2020 دبئی کے نمایاں عالمی پلیٹ فارم کردار سے متعلق شرف کا کہنا تھا کہ ایکسپو نہ صرف دوسرے ممالک کی ثقافتوں کو ظاہر کرنے کا پلیٹ فارم ہے بلکہ یہ سائنس کے شعبے میں کامیابیوں کوبھی دنیا کے سامنے اجاگر کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات میں خلائی شعبے کے جلد قیام کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ شعبہ بین الاقوامی تعاون پر منحصر ہے اور متحدہ عرب امارات کا خلائی پروگرام میں کسی دوسرے ممالک کے ساتھ مقابلہ نہیں بلکہ وہ اسے مختلف اقوام کے ساتھ تعاون کاایک موقع سمجھتا ہے ۔ موجودہ دور میں خلائی شعبے کے سب سے نمایاں قومی منصوبوں کے بارے میں ، شرف نے کہا کہ خلائی شعبہ آج ایک بہت اہم اور حساس مرحلے سے گزر رہا ہے ، کیونکہ متحدہ عرب امارات پہلے 'ہوپ پروب' اور دیگر متعلقہ منصوبوں کے ذریعے بیرون ملک سے علم کی منتقلی کے پروگراموں کے ذریعے اماراتی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے سرمایہ کاری کر چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نائب صدر ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آلنھیان کی جانب سے آئندہ کے مشن کے اعلان کے بعد جو ، نظام شمسی میں سیارہ زہرہ اور سات دیگر چٹانی سیارچوں کی تحقیق کا نیا پروگرام ہے، متحدہ عرب امارات کے خلائی شعبے میں نجی شعبے کی شراکت کو فروغ دیا جائے گا۔ ایکسپو 2020 میں خلائی ہفتہ میں شعبے کی شرکت کے بارے میں پوچھے جانے پر شرف نے کہا کہ ایکسپو میں محمد بن راشد خلائی مرکز اور مختلف اداروں کا بہت بڑا کردار ہے۔ خلائی ہفتہ کے دوران لیکچرز ، سیمینارز ، مختلف وفود کے ساتھ خلائی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ایک بہت اچھا موقع ہے ہم نے ، اماراتی خلائی شعبے کی حیثیت سے ، ایکسپو میں اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان تعلقات کو مضبوط اور مضبوط بنایا جا سکے ۔ ترجمہ۔تنویرملک http://wam.ae/en/details/1395302983515

WAM/Urdu