جمعہ 03 دسمبر 2021 - 2:53:11 صبح

نمایاں کامیابیوں سے متحدہ عرب امارات آئی ایم او کونسل  کی رکنیت کا مضبوط امیدوار

  • إنجازات الإمارات تدعم ملف إعادة ترشحها لعضوية مجلس المنظمة البحرية الدولية الفئة
  • إنجازات الإمارات تدعم ملف إعادة ترشحها لعضوية مجلس المنظمة البحرية الدولية الفئة
  • eng.hessa almalek (1)

دبئی ، 21 اکتوبر ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے دنیا کے بہترین سمندری مراکز میں اپنی نمایاں پوزیشن کو مستحکم کیا ہے ، جس کا شمارآج میری ٹائم انڈسٹری کو ترقی دینے والے بااثر ممالک میں ہوتا ہے۔ ملکی کوششوں ، فیصلوں اور قانون سازی نے اس شعبے کو ترقی دینے اور سمندری حفاظت کے معیار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر سمندری ماحول کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کا 2017 میں بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کونسل میں کیٹیگری بی کے تحت انتخاب کیا گیا اور وہ 2019 میں دوبارہ منتخب ہوا۔ متحدہ عرب امارات مسلسل تیسری بار دوبارہ انتخابات کے لیے کوشاں ہے ، انتخابی عمل 6 سے15 دسمبر 2021 تک لندن میں ہوگا۔ آئی ایم او میں متحدہ عرب امارات کے کردار کے حوالے سے توانائی اور انفراسٹرکچر کے وزیر سہیل بن محمد المزروعی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات دنیا بھر کے اہم میری ٹائم ممالک میں سے ایک ہے اور اس نے سمندری شعبے میں عالمی مسابقتی اشاریوں میں کئی ریکارڈ حاصل کیے ہیں۔ہمارا ملک ٹرانسپورٹ سروسز ٹریڈ اور بنکر سپلائی انڈیکس میں عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر جبکہ اہم مسابقتی سمندری مرکز کے طور پر عالمی سطح پر پانچویں نمبر پر ہے۔ وزارت توانائی و انفراسٹرکچر میں انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کے انڈر سیکرٹری حسن محمد جمعہ المنصوری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سمندری تجارت اور نقل و حمل کی سرگرمیاں چین ، بھارت اور خلیجی ریاستوں سے یوریشیا اور مشرقی یورپ تک کی تقریبا دو ارب آبادی کی ضروریات کو پورا کررہی ہیں۔ متحدہ عرب امارات بحری ممالک اور انتظامی اداروں کے درمیان علم کے اشتراک کے لیے ایک پائیدار پلیٹ فارم کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کے حوالے سےپرعزم ہے۔ وزارت برائے سمندری ٹرانسپورٹ امور ، وزارت توانائی اور انفراسٹرکچر کی مشیر حصة الملك نے کہا کہ متحدہ عرب امارات تمام شعبوں بالخصوص میری ٹائم سیکٹر میں خواتین کی مدد اور بااختیار بنانے میں شامل ممالک میں سے ایک ہے۔ اس نے آئی ایم او اسمبلی کا مسودہ تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کمیونیکیشن نیٹ ورک برائے صنفی مساوات کے بانیوں میں سے ایک ہے ، جو معلومات کے تبادلے کے لیے رکن ممالک کے نمائندوں اور بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے مبصرین کا ایک فورم ہے جس کا مقصد صنفی مساوات کے حصول اور سمندری شعبے میں خواتین کی شراکت کو بڑھانا ہے۔ متحدہ عرب امارات خلیج عرب کے سمندری دائرہ کار میں محفوظ اور موثر ترسیل کے حصول اور پورٹ اسٹیٹ کنٹرول کے نظام کو مربوط بنانے اور پورٹ اسٹیٹ سے متعلق امور پر تعاون اور معلومات کے تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے ریاض میمورنڈم کا بھی بانی رکن ہے۔ ترجمہ۔تنویرملک http://wam.ae/en/details/1395302983525

WAM/Urdu