جمعرات 20 جنوری 2022 - 9:15:56 شام

17ممالک نے 50ویں ابوظہبی گرینڈ سلام میں شرکت کی تصدیق کردی

  • 17 دولة تؤكد مشاركتها في بطولة " أبوظبي الخمسين" جراند سلام للجودو
  • 108 دول تؤكد مشاركتها في بطولة التسامح جراند سلام أبوظبي العالمية للجودو

ابوظہبی، 27 اکتوبر، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی ریسلنگ، جوڈو اور کک باکسنگ فیڈریشن کے صدر محمد بن ثعلوب الدرعي نے 26 سے 28 نومبر تک 50ویں ابوظہبی گرینڈ سلام کے انعقاد کے لیے متحدہ عرب امارات کی تیاریوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ایونٹ میں 17 ممالک کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ الدرعي نے انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن (آئی جے ایف) کے صدر ماریئس وائزر سے ٹیل فون پر ہونے والی بات چیت میں شیخ زاید اسپورٹس سٹی میں منعقد ہونے والے ایونٹ کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ الدرعي نے وائزر کو بتایا کہ ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین شیخ هزاع بن زايد آلنهيان کی سرپرستی خاص طور پر ابوظہبی اسپورٹس کونسل اور آئی جے ایف کی نگرانی میں ہونے والی چیمپئن شپ کامیاب ہوگی۔ جن 17 ممالک نے اب تک اس ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کی ان میں ڈنمارک،چین، تائیوان، یوکرین، جمہوریہ چیک، کرغزستان، سربیا، اسرائیل، پولینڈ، سلووینیا، برطانیہ، آئی جے ایف ریفیوجی ٹیم، سویڈن، فرانس، آئرلینڈ، کینیڈا، رومانیہ اور تاجکستان شامل ہیں۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302985675

WAM/Urdu