جمعرات 20 جنوری 2022 - 9:43:47 شام

ایکسپو دبئی اور اسکے لوگو کے حوالے سے دستاویزی فلم کی سکریننگ


دبئی، 28 نومبر، 2021 (وام) ۔۔ قدیم بین الاقوامی تجارتی مرکز سے ملنے والی انگوٹھی اور اس سے متاثر ہوکر ایکسپو 2020 کے لوگو کوڈیزائن کرنے کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم کی اتوار کے روزنمائش کی گئی۔ یہ دستاویزی فلم آج پیر 29 نومبر سے ایکسپو 2020 کے ورچوئل ایکسپو، ابوظبی ٹی وی اور دبئی ٹی وی پر اور جلد ہی ڈسکوری چینل پر دیکھنے کے لیے دستیاب ہوگی۔ 30 منٹ کی دستاویزی فلم میں یہ دکھایا گیا ہے کہ کس طرح متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اس علاقے کو دریافت کیا جو اب دبئی کی سب سے تاریخی دریافتوں میں سے ایک ہے۔ جب آثار قدیمہ کے ماہرین نے اس جگہ کی کھدائی شروع کی تو انہیں ایک پیچیدہ ڈیزائن والی انگوٹھی ملی۔ اس انگوٹھی نے ایکسپو 2020 دبئی کے آفیشل لوگو کے ڈیزائن کو متاثر کیا جو ماضی کے لنک کی نمائندگی کرتا ہے اور مستقبل کو تشکیل دینے میں مدد کر رہا ہے۔ چیف انگیجمنٹ آفیسرایکسپو 2020 دبئی منال البیات نے کہاکہ ساروق الحدید دستاویزی فلم کی کہانی دبئی کے شاندار ماضی کو اس کے دلچسپ، اختراعی مستقبل سے جوڑتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح لوگ جب ایک ساتھ کام کرتے ہیں تو واقعی کچھ جادوئی تخلیق کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپو 2020 کا پیغام یہ ہے کہ اس دلچسپ دستاویزی فلم کی مدد سے دنیا بھر سے مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ایکسپو 2020 ختم ہونے کے کافی عرصے بعد بھی اس سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دستاویزی فلم میں اس ناقابل یقین کام کو بھی دکھایا گیا ہے جو دبئی اور متحدہ عرب امارات ہمارے قدیم مقامات کے تحفظ کے میدان میں کر رہے ہیں اور کس طرح متحدہ عرب امارات کی بھرپور اور متحرک تاریخ کا تحفظ ہمیں اپنے ماضی سے سیکھنے اور سب کے لیے ایک بہتر، روشن مستقبل بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ دستاویزی فلم ایکسپو 2020 دبئی امیج نیشن اور اٹلانٹک پروڈکشنز کے درمیان تعاون ہے۔ ساروق الحدید کی ڈائریکٹر لینا زیلنسکیٹ نے کہاکہ جب ہم قدیم عظیم تہذیبوں کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہمارا ذہن فوراً مصر، میسوپوٹیمیا، یونان کی طرف جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس منصوبے پر کام کرنے سے جو چیز ناقابل یقین حد تک فائدہ مند معلوم ہوئی وہ یہ ظاہر کر رہی تھی کہ قدیم دنیا بہت زیادہ امیر تھی۔ یہ لوگوں کے خیال سے کہیں زیادہ متنوع تھی اور اس وقت کے ثقافتی مراکز ثقافتی سرگرمیوں، تجارت اور تبادلے کے مرکز تھے۔ تاریخی علاقے اور ایکسپو 2020 دبئی کے درمیان تعلق کو تلاش کرنے کے علاوہ دستاویزی فلم میں دبئی کے آئرن ایج کے دور اور ساروق الحدید کی کھدائی کے مقام کے ساتھ ساتھ ساروق الحدید میوزیم میں اس وقت نمائش کے لیے موجود منفرد نوادرات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ترجمہ : ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302997722

WAM/Urdu