جمعرات 20 جنوری 2022 - 8:17:11 شام

محمد بن زاید کا ایکسپو دبئی میں کویت اور قطر کے پویلین کا دورہ

  • محمد بن زايد يزور جناحي الكويت وقطر المشاركين في معرض إكسبو 2020 دبي

ویڈیو تصویر

دبئی، 28 نومبر، 2021 (وام) ۔۔ ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے ایکسپو 2020 دبئی میں کویت اور قطر کے پویلین کا دورہ کیا۔ دورے کے شیخ محمد کو دونوں پویلینز کے اور جدید نمائشوں اور منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔انہوں نے دونوں پویلینز میں موجود حکام سے ان کے ممالک کی شرکت اور پائیداری کے شعبوں میں پیش کردہ حل اور اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ کویت اور قطر کے پویلینز کو دونوں ممالک کے مستقبل کے نقطہ نظر کی عکاسی کرنے، جدت اور تاریخ کے درمیان ہم آہنگی، تاریخ، ثقافتی ورثے اور کامیابیوں کے ساتھ ساتھ مستقبل کے بارے میں ان کے وژن کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرنے کے لیےڈیزائن کیا گیا ہے ۔ شیخ محمد بن زایدنے دونوں پویلینز کا دورہ کرنے اور مستقبل کے منصوبوں میں ان کے اہم ترین اقدامات، تاریخی، ثقافتی اور سماجی ورثے کے بارے میں آگاہی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نےاس تقریب میں شرکت کرنے والے برادر اور دوست ممالک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جو اپنی متنوع ثقافتوں کی نمائش کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے فائدے کے لیے جدت اور پائیداری کے حل فراہم کرتے ہیں۔ دورے میں شیخ حمدان بن محمد بن زاید آل نھیان، ابوظبی ائیرپورٹس کے چیئرمین عزت مآب شیخ محمد بن حمد بن تہنون آل نھیان، بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت ریم بنت ابراہیم الہاشمی اور ابوظبی کے ولی عہد کے دیوان کے انڈر سیکرٹری محمد مبارک المزروئی بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ ترجمہ ریاض خان http://wam.ae/en/details/1395302997666

WAM/Urdu