جمعرات 20 جنوری 2022 - 8:44:54 شام

ایکسپو 2020 دبئی میں آنے والے شرکا کی  تعداد48 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

  • children visit the water feature_original image_m6353
  • visitors watch egyptian singer mohammed hamaki at jubilee stage_original image_m13896
  • visitors at the mobility district_original image_m10586
  • egyptian singer mohammed hamaki performs at jubilee stage_original image_m13904

دبئی، 29 نومبر، 2021 (وام) ۔۔ ایکسپو 2020 دبئی میں آںے والے شرکا کی تعداد28 نومبر تک 47لاکھ،66ہزار 419 تک پہنچ گئی ہے،موسیقی کے پروگرامز،کھیلوں کے ممتاز کھلاڑیوں اور نومبر کے ویک ڈے پاس کی وجہ سے نمائش میں آںے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

جوبلی اسٹیج کے تفریح ​​سے بھرپور ہفتہ میں کویتی گلوکار عبد الله الرويشد اور اور مشہور مصری گلوکار محمد حماقی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا،جب کہ کلاسیکی موسیقی سے لے کر کامیڈی تک کی تازہ ترین لیٹ نائٹس @ ایکسپو میں خواتین نے اپنی بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ اکیڈمیا ٹیٹرو آلا سکالا کے فنکاروں نے دبئی کے ملینیم ایمفی تھیٹر میں فن کا مظاہرہ پیش کیا جس کو ہزاروں افراد نے داد دی، جب کہ آئرلینڈ کے گریمی ایوارڈ یافتہ ریورڈانس نے پرفارمنس کا اپنی ٹو- ٹیپنگ رن کے ساتھ اختتام کیا، جس کے آخر پرجوبلی اسٹیج پر گرینڈ فائنل پرفارمنس پیش کی گئی۔

24 نومبر سے شروع ہونے والی ایف آئی ڈی ای ورلڈ شطرنج چیمپئن شپ، میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین نے بھرپور دلچسپی کااظہار کیا۔ شطرنج کے اس عالمی کیلنڈر کی خاص بات یہ تھی کہ ناروے کے موجودہ عالمی چیمپیئن میگنس کارلسن نے دبئی ایگزیبیشن سنٹر میں کینڈڈیٹس ٹورنامنٹ کے فاتح روس کے ایان نیپومنیاچی کے خلاف اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا۔ یہ ٹورنامنٹ 16 دسمبر تک جاری رہے گا جس کی 22لاکھ 50ہزارڈالر کی انعامی رقم ہے۔

فیملیز کے لیے ایک بھرپورتفریح کے سامان کے ساتھ ، ایکسپو میں نوجوانوں کے لیے فن اور دستکاری، لائٹ شوز اور لائیو پرفارمنس پیش کی گئی۔ ایکسپو کے نئے فیسٹیو پاس کے ساتھ صرف درہم 95 میں شاندار موسم سرما تک لامحدود رسائی کے ساتھ، اب دسمبر کے آخر تک خریداری کی جاسکتی ہے،جس میں لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ متوقع ہے۔

اس کے چیدہ چیدہ پروگراموں میں متحدہ عرب امارات کی کی گولڈن جوبلی تقریبات، کرسمس تقریبات اور کنسرٹ شامل ہیں جن میں 15 بار گریمی ایوارڈ یافتہ ایلیسیا کیزجسیے بڑے ستاروں لائیو پرفارمنس دیں گے، جو 10 دسمبر کو الوصل پلازہ میں پرفارم کریں گی۔

وباکے آغاز کے بعد سے منعقد ہونے والے اس سب سے بڑے عالمی ایونٹ ، ایکسپو 2020 دبئی میں کووڈ19 کے خلاف سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ جس میں شرکت کرنے والے تمام افراد کے لیے محفوظ اور غیر معمولی تقریبات کے انعقاد کویقینی بنایا جارہا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی 90 فیصد سے زیادہ آبادی کی مکمل طور پر ویکسینیشن کے ساتھ، ایکسپو 2020 دبئی میں تمام عملے، رضاکاروں، ٹھیکیداروں اور خدمات فراہم کرنے والوں کی ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

ایکسپو 2020 دبئی کے ورچوئل دوروں کی تعداد بھی اس وقت 2کروڑ 35لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمہ۔تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395302997979

WAM/Urdu