ہفتہ 28 مئی 2022 - 10:48:35 صبح

متحدہ عرب امارات جرنلسٹس ایسوسی ایشن اورسعودی جرنلسٹس ایسوسی ایشن میں تعاون کے معاہدے پردستخط

  • توقيع اتفاقية تعاون مشترك بين جمعية الصحفيين الإماراتية وهيئة الصحفيين السعوديين
  • توقيع اتفاقية تعاون مشترك بين جمعية الصحفيين الإماراتية وهيئة الصحفيين السعوديين
  • توقيع اتفاقية تعاون مشترك بين جمعية الصحفيين الإماراتية وهيئة الصحفيين السعوديين
ویڈیو تصویر

ابوظبی، 8 دسمبر، 2021 (وام) - متحدہ عرب امارات جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور سعودی جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے صحافتی تعلقات کو مستحکم کرنے کی غرض سے تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ دونوں جرنلسٹس ایسوسی ایشنز کے وفود کے درمیان ابوظبی کے رٹز کارلٹن ہوٹل میں ملاقات میں طے پایا ۔ سعودی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کےوفد کی قیادت بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین خالد الملک کر رہے تھے۔امارات نیوز ایجنسی(وام) کےڈائریکٹرجنرل محمد جلال الرئیسی بھی اس موقعے پر موجود تھے۔ معاہدے پرمتحدہ عرب امارات جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد الحمادی اور سعودی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین خالد بن حامد المالک نے دستخط کیے۔ معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے صحافیوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور دونوں اداروں کے بورڈ ممبران اور صحافیوں کے درمیان باقاعدگی سے باہمی دوروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔معاہدے میں دونوں ممالک میں مختلف کانفرنسز اور تقریبات میں صحافیوں کی شرکت اور معاہدے کا حصہ بننے والی جماعتوں کے زیر اہتمام تربیتی کورسز کے ذریعے دونوں ممالک میں صحافت اور میڈیا کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں امارات جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد الحمادی نے سعودی وفدکا متحدہ عرب امارات کے دورے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعودکے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر دورے کے موقع پر ہورہاہے ۔محمدالحمادی نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ہم آہنگی اور ہماری حکومتوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے ہماری انجمنوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی ہماری کوششوں کا تسلسل ہے۔ خالد بن حامد المالک نے کہا کہ سعودی وفد کا متحدہ عرب امارات کا دورہ دونوں فریقین کی باہمی دوروں کی تعداد بڑھانے اور میڈیا تعاون کو تقویت دینے کی کوششوں کے عین مطابق ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم پورے خطے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اعلیٰ معیار کا صحافتی مواد فراہم کرنے کے لیے ایک متحد میڈیا حکمت عملی پر کام کریں گے۔ ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان میڈیا کی سطح پرتعاون اور GCC ممالک میں صحافت کے شعبوں کے انضمام کو تیز کرنے کے طریقوں ،مستقبل کے چیلنجوں، ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال اورسوشل میڈیا پر غلط معلومات اور منفی مہمات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملیوں کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمہ ریاض خان http://wam.ae/en/details/1395303000956

WAM/Urdu