ہفتہ 28 مئی 2022 - 12:13:55 شام

ایکسپو 2020 دبئی میں یورپ کی گردشی معیشت دنیا کے سامنے پیش کی گئی


دبئی، 18 جنوری 2022 (وام) ۔۔ ایکسپو 2020 دبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں گردشی معیشت کی جانب منتقلی کے لیے یورپ کی کوششوں کی نمائش کی گئی اور بتایا گیا کہ کس طرح سے تمام اسٹیک ہولڈرز ملکر اس کے لیے کوشاں ہیں۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق، یورپی کمیشن اور یورپی اقتصادی و سماجی کمیٹی کے مشترکہ اقدام، یورپی سرکلر اکانومی اسٹیک ہولڈر پلیٹ فارم کے تحت 17 اور 18 جنوری کو ایکسپو میں سرکلر یوروپ ڈے ایونٹ کا انعقاد کیاگیا۔ عالمی سطح پر اس منصوبے کو پیش کرتے ہوئے ایونٹ میں خاص طور پر وباکے بعد آگاہی اور بحالی کے دور میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے یورپ کی آمادگی کا اظہارکیا گیا۔ یہ ایونٹ تھیمیٹک لیڈرشپ گروپس کے طریقہ کار کے نتائج اور بین الاقوامی سطح پر سامعین کے ساتھ آن سائٹ اور آن لائن بحث کا ایک موقع بھی تھا۔ اس ایونٹ کے منتخب موضوعات میں شہر اور علاقے، عمارات و انفراسٹرکچر، فوڈ ویسٹ اور بائیو اکانومی، سرکلر پروکیورمنٹ ، اقتصادی مراعات، اور گرشی ہبز کی گورننس شامل تھیں۔ تقریب کا آغاز ایگزیکٹو نائب صدر فرانز ٹیمرمینز کے استقبالیہ خطاب سے اور ماحولیات کمشنر ورجینیجزسنکیویسیئس کے پیغام کے ساتھ اختتام ہوا۔ ویڈیو پیغام میں ایگزیکٹو نائب صدر فرانز ٹیمرمینز نے کہاکہ ہمیں مل کر خوشحالی کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔ یہ بالکل یورپی گرین ڈیل جیسا ہے۔انہوں نے کہا کہ گردشی معیشت کی جانب منتقلی گرین ڈیل کی جانب سے 2050 تک آب و ہوا کی غیرجانبداری تک پہنچنے کی جانب مرکزی حیثیت کی حامل ہے۔ یورپ کے پانچ ممالک کے پویلین گردشی اکانومی کے شعبے میں کامیاب یورپی منصوبوں کو سمجھنے کے مواقع اور رکاوٹوں پر اعلیٰ سطحی تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں، جن میں آئرلینڈ، نیدرلینڈز، پولینڈ، سلووینیا اور فن لینڈشامل ہیں ۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ایک آن سائٹ اور آن لائن میچ میکنگ پلیٹ فارم، جو انٹرپرائز یورپ نیٹ ورک (ای ای این) کی طرف سے فراہم کیا گیا ہے، نے یورپی کاروباری اداروں بشمول خلیجی خطے کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے تعاون اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ ترجمہ۔تنویر ملک https://wam.ae/en/details/1395303012291

WAM/Urdu