ہفتہ 28 مئی 2022 - 12:20:11 شام

ADSFF کا چوتھا ایڈیشن کاربن نیوٹرل ایونٹ ہوگا


ابوظبی، 18 جنوری،2022 (وام)۔۔ ابوظبی گلوبل مارکیٹ (ADGM) نے اعلان کیا ہے کہ اس کے تاریخی ابوظبی سسٹین ایبل فنانس فورم (ADSFF) کا چوتھا ایڈیشن ایک کاربن نیوٹرل ایونٹ اور پلیٹ فارم ہوگا۔

ADGM ایک آف سیٹنگ پروگرام کے ذریعے کاربن نیوٹرل کی حیثیت حاصل کرنے کے لیے AirCarbon Exchange ACX کے ساتھ تعاون کرے گا۔ یہ ایک ایسے منصوبے سے کاربن کریڈٹ خرید کر کیا جاتا ہے جو کاربن کے اخراج کو کم کرنے یا جذب کرنے کا کام کرتا ہے۔

ADSFF متحدہ عرب امارات کے مالیاتی شعبے کی طرف سے ایک مقصد پر مبنی اور اجتماعی کوششوں کا پلیٹ فارم ہے جو ملک کے قومی آب و ہوا کے اہداف اور ایک بہتر اور زیادہ پائیدار مستقبل کی طرف امنگ کو بڑھانے والے منصوبوں اور اقدامات کی پائیدار مالیات اور سرمایہ کاری کو آگے بڑھاتا ہے۔

یہ فورم 2050 تک نیٹ زیرو کے حصول کیلئے ADGM کے اقدام کی ایک تزویراتی توسیع ہے اور ایک فروغ پزیر اور پائیدار معیشت کے عزم کا عکاس ہے۔ یہ فورم بین الاقوامی حکومتی فیصلہ سازوں، اعلیٰ عالمی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں، ریگولیٹرز، مالیاتی اداروں، کاروباری افراد اور اختراع کاروں کو بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے اور صنعت کے چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اکھٹا کرےگا۔

فورم ان کوششوں کو بڑھانے کے لیے سرحد پار تعاون کے نئے شعبوں میں سہولت فراہم کرے گا جو پائیدار فنانسنگ کو فروغ دے اور پائیدار سرمایہ کاری اور منصوبوں کی طرف سرمائے کو تیز کرے ۔

فورم پر تبصرہ کرتے ہوئے ADGM کے چیئرمین احمد جاسم الزابی نے کہاکہ پائیدار فنانسنگ اور ذمہ دارانہ سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنا فورم کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔ اسکےساتھ موسمیاتی تبدیلی اور پائیداری کے خدشات کو دور کرنابھی اس کے مینڈیٹ میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ سے اپنی مصروفیت اور پائیداری کے لیے اقدامات میں متحرک اور آگے کی سوچ رکھتا ہے جیسا کہ اس کے نیٹ زیرو 2050 اسٹریٹجک اقدام اور COP28 کا کنوینر ہونے سے ظاہر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابوظبی میں ترقی پسند بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے طور پر ADGM ابوظبی کے اقتصادی تنوع کے ایجنڈے اور اپنے لوگوں اور ملک کے پائیدار مستقبل کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کی حمایت میں اپنی کوششوں کو تیز کرتا رہے گا۔

ADSFF کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنا نہ صرف صحیح کام ہے بلکہ ایک سمجھدار کاروباری فیصلہ بھی ہے۔

ترجمہ : ریاض خان ۔

https://wam.ae/en/details/1395303012302

WAM/Urdu