ہفتہ 28 مئی 2022 - 12:24:29 شام

ادویات کی محفوظ ترسیل پر امارات اسکائی کارگوکے لیے اعزازکااعلان


دبئی، 20 جنوری، 2022 (وام) ۔۔ اسکائی سیل کی درجہ حرارت کے حوالے سے حساس ادویات کی ترسیل پر،امارات اسکائی کارگو کو سال 2021 کے لیے 'محفوظ ترین گلوبل ایئر لائن پارٹنر' کا اعزاز دیا گیا ہے،سکائی سیل حساس ادویات کی بذریعہ فضائی نقل وحمل کے لیے خصوصی کنٹینرز بنانے والے عالمی اداروں میں سے ایک ہے۔ امارات کو یہ اعزاز اسکائی سیل کے ادویات کارگوکے لیے کھیپوں کے عالمی اعدادوشمار کی بنیاد پر دیا گیا اس درجہ بندی میں مختلف ترسیلی مقامات اور مطلوبہ مقامات کے حوالے سے ٹرانسپورٹ درجہ حرارت کی افادیت سمیت کئی ایک معیارات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ یہ اعزاز امارات اسکائی کارگو کے وسیع کول چین انفراسٹرکچر اور ادویات کی نقل و حمل اور ہوائی نقل و حمل کے عمل کے دوران ایک غیر منقطع کول چین کو برقرار رکھنے کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ امارات اسکائی کارگو 2017 سے اسکائی سیل کے ساتھ کام کر رہا ہے جب اس نے اسکائی سیل کے کنٹرولڈ ٹمپریچر کنٹینرز کو اپنے کنٹینر سلوشنز کے پورٹ فولیو میں شامل کیاتھا۔ اسکائی سیل کے کنٹینرز میں حساس کارگو کو مستحکم درجہ حرارت پر برقرار رکھنے کے لیے ایک جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جو باہر کے انتہائی درجہ حرارت میں بھی کئی دنوں تک مستحکم درجہ حرارت کو برقراررکھنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ سال 2021 کے دوران،امارات کی جانب سے اسکائی سیل کنیٹینرز کی فارما لین کی کل تعداد میں 30 فیصد سے زیادہ اضافہ ہواہے ۔ جس کی وجہ کووڈ19کے دوران درجہ حرارت سے متعلق حساس ادویات اور ویکسین کی نقل و حمل میں اضافہ ہوناہے مجموعی طور پر، امارت اسکائی کارگو نے اسکائی سیل کنٹینرز کی یورپ، مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا اور آسٹریلیا کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر بھی ترسیل کی۔ امارات اسکائی کارگو فارماسیوٹیکل کارگو کی ہوائی نقل و حمل کے لیے دنیا کے صف اول کے کیریئرز میں سے ایک ہے، جس کے ہوائی جہاز یومیہ اوسطاً 200 ٹن سے زیادہ ادویات دنیا کے مختلف مقامقات پر پہنچاتے ہیں ۔ اس کے مال بردار فضائی بیڑے نے وبا کے خلاف چھ براعظموں میں کووڈ19 ویکسینز کی 60کروڑ سے زیادہ خوراکیں اور ہزاروں ٹن ضروری ادویات اور رسد کی ترسیل کی ۔ ترجمہ۔تنویر ملک https://wam.ae/en/details/1395303013122

WAM/Urdu