اتوار 29 مئی 2022 - 12:05:18 شام

گلفوڈ 2022 کئی ایک رجحانات اور تکنیک کو مستحکم کرے گا


دبئی، 20 جنوری، 2022 (وام) ۔۔ گلفوڈ 2022 بہتری کے لیے مربوط ، تخلیق اور مستقبل کو تبدیل کرنے کے اپنے مینڈیٹ کے ساتھ کئی ایک رجحانات اور تکنیکس کو مستحکم کرے گا جو اس وقت بین الاقوامی فوڈ انڈسٹری کے ایجنڈے کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ دنیا کے سب سے بڑے سالانہ بی اینڈ ایف سورسنگ ایونٹ کا 27 واں ایڈیشن، دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر (ڈی ڈبلیو ٹی سی) میں منعقد ہوگا جو متحدہ عرب امارات کی اس شعبے کی ترقی کے حوالے سے صف اول کے حیثیت اور گلفوڈ زیرو ویسٹ منصوبے کے آغاز کے ساتھ عالمی مسائل سے نمٹنے میں اہم کردار کی نشاندہی کرے گا۔ زیرو ویسٹ منصوبہ ریستورانز اور ہوٹلوں کی شراکت کے ساتھ ایک عالمی مہم جو عالمی سطح پر صفر فضلہ کے اقدام کو آگے بڑھا ئے گی۔ 13 سے 17 فروری تک جاری رہنے والا یہ تاریخی ایونٹ اس عالمی شعبے میں غیر متنازعہ تبدیلی کو آگے بڑھانے کا محرک ہوگا، جس میں ای کامرس سمیت بڑے عالمی چیلنجز، رجحانات اور تبدیلی کے محرکات کا جائزہ لیا جائے گاان میں ٹیکنالوجی، پائیداری ، سیلولر ایگریکلچر بائیو انوویشن ، سیل کلچر کے طریقوں سے جانوروں سے حاصل شدہ خوراک کی پیداوار، ابھرتے ہوئے سست اور پودوں پر مبنی کھانے کے رجحانات جیسے محرکات شامل ہیں۔ اس شو کے بعد فوڈ فار فیوچر سمٹ اوجدت پر مبنی گلوبل ایگ ٹیک انوویشن ایکسپو کا انعقاد ہوگاجو 23 سے 24 فروری تک ایکسپو2020 کے دبئی ایگزیبیشنز سنٹر میں منعقد ہوگی ۔ ڈی ڈبلیو ٹی سی کے نمائشوں اور ایونٹس کے ایگزیکٹو نائب صدر ٹریکسی لوہ میرمند نے کہا کہ گلفوڈ 2022 فوڈ انڈسٹری میں بہتر تبدیلی کے رجحانات اور تکنیکس کے ساتھ بی اینڈ ایف سیکٹر کی ترقی میں متحدہ عرب امارات کے اہم کردار کی نشاندہی کرے گا۔ گلفوڈ زیرو ویسٹ ایک عالمی اقدام ہے جس کا مقصد مکالمے کو جنم دینا ہے ۔ پالیسی سازوں، صنعت کے رہنماؤں اور کمیونٹیز کے درمیان زیرو ویسٹ اقدامات کو اپنانے کی ترغیب دینا ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں کردار ادا کرتے ہوئے خوراک کے ضیاع اور بھوک کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ترجمہ۔تنویر ملک https://wam.ae/en/details/1395303013198

WAM/Urdu