ہفتہ 28 مئی 2022 - 12:19:30 شام

ایکسپوزرمیں 70عالمی شہرت یافتہ فوٹوگرافروں،28مباحثوں اور45نمائشوں کی میزبانی کریگا

  • "اكسبوجر 2022" بنسخته الـ6 يستضيف 70 مصوراً عالمياً في 28 جلسة حوارية و45 معرضا
  • "اكسبوجر 2022" بنسخته الـ6 يستضيف 70 مصوراً عالمياً في 28 جلسة حوارية و45 معرضا
  • "اكسبوجر 2022" بنسخته الـ6 يستضيف 70 مصوراً عالمياً في 28 جلسة حوارية و45 معرضا
  • "اكسبوجر 2022" بنسخته الـ6 يستضيف 70 مصوراً عالمياً في 28 جلسة حوارية و45 معرضا
  • "اكسبوجر 2022" بنسخته الـ6 يستضيف 70 مصوراً عالمياً في 28 جلسة حوارية و45 معرضا
  • "اكسبوجر 2022" بنسخته الـ6 يستضيف 70 مصوراً عالمياً في 28 جلسة حوارية و45 معرضا
ویڈیو تصویر

شارجہ، 20 جنوری،2022 (وام)۔۔ شارجہ 9 سے 15 فروری 2022 تک ایکسپو سینٹر شارجہ میں ایکسپوزر انٹرنیشنل فوٹوگرافی فیسٹیول کے چھٹے ایڈیشن میں 70 عالمی شہرت یافتہ فوٹوگرافروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہا ہے جس میں 45 سولو اور گروپ نمائشیں ہوں گی۔

تبدیلی کے ایک آلے کے طور پر فوٹوگرافی کے طاقتور کردار کو 28 مباحثوں کے ذریعے اجاگرکیا جائے گا جبکہ ماہرین کی زیر قیادت تعلیمی ورکشاپس پیشہ ور افراد اور فوٹو گرافی کے شوقین افراد کوسیکھنے کے مواقع فراہم کریں گی۔

شارجہ گورنمنٹ میڈیا بیورو (SGMB) کے زیر اہتمام Xposure 2022 شرکاء میں سمندری تحفظ کے بارے میں شعور بیدار کرے گی۔ Xposure کی پہلی بین الاقوامی سمندری تحفظ کی سربراہی کانفرنس 10 فروری کو ہوگی۔ سات روزہ بین الاقوامی میلے میں آزاد اور فری لانس فوٹو جرنلسٹ ایوارڈ اور ایکسپوزر فوٹوگرافی اور فلم ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کیا جائے گا۔

2022 ایڈیشن کے لیے Xposure ایوارڈز کو 126 ممالک سے 14,998 اندراجات موصول ہوئے ہیں۔ شارجہ گورنمنٹ میڈیا بیورو کے ڈائریکٹر جنرل طارق سعید علائی اور ایس جی ایم بی کی ڈائریکٹر عالیہ السویدی نے ایک نیوزکانفرنس کے دوران سالانہ فیسٹیول کے چھٹے ایڈیشن کی تفصیلات بتائیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایکسپوزر نے عالمی توجہ حاصل کی ہے اور اس کی سرگرمیوں میں مسلسل اضافے کے باعث اس سال اس میلے کا دورانیہ 7 دن تک بڑھا دیا گیا ہے۔ فیسٹیول میں فوٹو گرافی کے جدید آلات اور بڑے عالمی برانڈز کی مصنوعات کی بھی نقاب کشائی کی جائے گی۔

دنیا کے معروف فوٹوگرافرز اس سال ایکسپوزر میں ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی کے بحرانوں کے اثرات کی دستاویزات کے ذریعے ہمارے سمندروں کے مستقبل کے لیے ایک مثبت خاکہ تیار کرنے میں مدد کریں گے۔

انٹرنیشنل لیگ آف کنزرویشن فوٹوگرافرز کے ساتھ شراکت میں منعقد ہونے والا یہ فیسٹول ماحولیاتی کارکنوں، پرجوش ایکسپلوررز اور فوٹوگرافروں اور دنیا بھر سے تبدیلی سازوں کو اکٹھا کرتا ہے تاکہ ماحول کے تحفظ کے لیے پائیدار حل اور روزمرہ کی کارروائیوں کے بارے میں فکرانگیز پینل مباحثوں کی قیادت کرے۔

دنیا بھر کے فوٹوگرافروں کی غیر معمولی صلاحیتوں اور غیر معمولی تصاویر کو ہر سال شارجہ میں ایکسپوزر فوٹوگرافی اور فلم ایوارڈز کے ذریعے اجاگر کیا جاتا ہے۔ اس سال اس ایوارڈ کو 126 ممالک سے 14,998 اندراجات موصول ہوئے جن میں سوئٹزرلینڈ، یونان، کینیڈا، جرمنی، فن لینڈ، اٹلی اور چلی شامل ہیں۔ پانچ سالوں میں 58 فیصد اضافے کے ساتھ اس سال سب سے زیادہ اندراجات چین، بھارت، ایران، روس، مصر، میانمار، بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات سے آئے۔

21 نامور فوٹوگرافروں کے ذریعے پورٹریٹ، آرکیٹکچرل فوٹوگرافی، ڈرون فوٹوگرافی، شارٹ فلم اور موونگ امیج، جونیئر کیٹیگری، ٹریول فوٹوگرافی، لینڈ اسکیپ فوٹوگرافی، وائلڈ لائف فوٹوگرافی، فوٹو جرنلزم اور شارجہ کے سرکاری ملازمین کے لیے ایک خصوصی کیٹگری کے تحت اندراجات کا جائزہ لیا گیا۔

10 فروری کو Xposure انڈیپنڈنٹ اینڈ فری لانس فوٹو جرنلسٹ ایوارڈ کے پہلے فاتح کو 15,000 ڈالرسے نوازے گا جس کا اعلان شارجہ کے نائب حکمران اور شارجہ میڈیا کونسل کے چیئرمین شیخ سلطان بن احمد بن سلطان القاسمی نے کیا تھا۔ مشہور بین الاقوامی فوٹوگرافر Xposure کے تحت منعقدہ 28 مباحثوں کے ذریعے ہر عمر کے افراد میں فوٹو گرافی کے شوق کو آگے بڑھانے کے لیے انکے ساتھ اپنے تجربات کا تبادلہ کریں گے۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

https://wam.ae/en/details/1395303013282

WAM/Urdu