اتوار 04 دسمبر 2022 - 1:58:23 صبح

سعودی شاہ  نے ولی عہد محمد بن سلمان کو ملک کا وزیر اعظم مقررکردیا 


ریاض، 28 ستمبر، 2022 (وام) ۔۔ سعودی عرب کے شاہ خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ایک شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان کو ملک کا وزیر اعظم مقررکردیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے شاہی فرمان کے حوالے سے بتایا کہ کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی صدارت میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں شاہ سلمان شرکت کریں گے۔ ایک اور شاہی فرمان میں، شاہ نے ولی عہد کی سربراہی میں وزراء کی کونسل کی تشکیل نو کی ہے۔ شاہ سلمان نے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع جبکہ یوسف بن عبداللہ البنیان کو نیا وزیر تعلیم مقرر کیا گیا ہے۔ سعودی شاہ نے طلال بن عبداللہ العتیبی کو معاون وزیر دفاع مقرر کیا ہے۔

ترجمہ۔ تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395303087572

WAM/Urdu