اتوار 04 دسمبر 2022 - 2:25:48 صبح

متحدہ عرب امارات کے صدر کا مسقط میں نیشنل میوزیم کا دورہ

  • رئيس الدولة يزور المتحف الوطني في مسقط

ویڈیو تصویر

مسقط، 28 ستمبر، 2022 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے سلطنت عمان کے اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران مسقط میں قومی عجائب گھر کا دورہ کیا۔ عزت مآب کو عجائب گھر کی گیلریز اور اس میں رکھی گئی ہزار7 سے زیادہ نوادرات کے وسیع ذخیرے کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو عمان کے شاندار ثقافتی ورثے کا حصہ ہیں۔ دورے کے دوران، عزت مآب شیخ محمد نے سلطان قابوس بن سعید نمائش کا دورہ کیا، جس میں مرحوم سلطان قابوس کی ذاتی اشیاء اور چیزیں رکھی گئی ہیں۔ ان میں دیگر عالمی رہنماؤں کی جانب سے مرحوم سلطان کو پیش کیے گئے تحائف شامل ہیں، ان میں ابوظہبی کے قصر الحصن کا ماڈل اور مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نھیان کی طرف سے سلطان قابوس کو پیش کی گئی ایک تلوار بھی شامل ہے۔ عزت مآب نے میوزیم کے اس حصے کا بھی دورہ کیا جہاں پر لوو ابوظہبی سے لائے گئی نوادرات اورثقافتی ورثے کی نمائش کی گئی ہے جو کہ نیشنل میوزیم اور لووو ابوظہبی کے درمیان تعاون کے فریم ورک کے تحت مسقط میں نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔ دورے کے دوران حکام کی طرف سے بریفنگ بھی دی گئی جس میں قومی عجائب گھر کے مشن کی وضاحت کی گئی تاکہ عمان کے ماضی کے بارے میں شعور بیدار کیا جا سکے اور اس کے لوگوں کی تاریخ اور ثقافت کی عکاسی کرنے والی اشیاء کو محفوظ رکھا جا سکے۔ عزت مآب شیخ محمد کو بتایا گیا کہ میوزیم کس طرح میوزیم مینجمنٹ، کلیکشن مینجمنٹ اور وزیٹر سروسز میں بہترین بین الاقوامی طریقوں بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ نیشنل میوزیم کی کولیکشن 4ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے جسے 14 الگ الگ گیلریوں میں رکھا گیا ہے، ہر ایک عمان کے ثقافتی ورثے کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے۔ عجائب گھر میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کرتے ہوئے عزت مآب شیخ محمد نے کہاکہ انہیں سلطنت عمان کے قومی عجائب گھر کا دورہ کرکے بہت خوشی اور اس کے شاندار مجموعہ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا جو میرے بھائی، محترم سلطان ہیثم بن طارق کی قیادت میں عمان کے لوگوں کی روداد، ان کی طویل تاریخ اور اپنی ثقافت کو ظاہر کرنے کے لیے ان کی خواہش کو بیان کرتا ہے۔ میں میوزیم کے حکام کا ان کی کوششوں کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور کامیاب مستقبل کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395303087636

WAM/Urdu