اتوار 04 دسمبر 2022 - 3:28:31 صبح

متحدہ عرب امارات کے صدر کا رائل اوپرا ہاؤس مسقط کا دورہ

  • رئيس الدولة يزور دار الأوبرا السلطانية العمانية في مسقط

ویڈیو تصویر

مسقط، 28 ستمبر، 2022 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے عمان کے اپنے سرکاری دورے کے دوسرے دن رائل اوپرا ہاؤس مسقط کا دورہ کیا۔

عمان کی وزراء کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ کے سیکرٹری جنرل كامل بن فهد بن محمود السعيد اور عمان کی شاہی عدالت کے امور کے سیکرٹری جنرل نصر بن حمود الکندی نے عزت مآب شیخ محمد کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران، عزت مآب نے رائل عمان سمفنی آرکسٹرا کی طرف سے پیش کی گئی خصوصی میوزیکل پرفارمنس دیکھی،جہاں عزت مآب کو بتایا گیا کہ کس طرح اس آرکسٹرا کی بنیاد مرحوم سلطان قابوس بن سعید السعید کی رہنمائی میں رکھی گئی تھی۔

عزت مآب نے عمانی رائل گارڈ ملٹری بینڈ کی میوزیکل پرفارمنس سے بھی لطف اٹھایا۔ متحدہ عرب امارات کے صدر کو رائل اوپیرا ہاؤس مسقط کی تاریخ اور اس کے ڈیزائن کے بارے میں بتایا گیا جو عمانی فن تعمیر کے اجزاکو دنیا بھر کے اثرات کے ساتھ ملا کر بنایاگیاہے۔

عزت مآب نے موسیقی کے آلات اور وہاں موجو جدید ترین ٹیکنالوجی اور سہولیات کا مشاہدہ کیا۔ عزت مآب شیخ محمد نے وی آئی پی مہمانوں کی کتاب میں اپنا پیغام تحریر کیا کہانہیں متاثر کن رائل اوپیرا ہاؤس کا دورہ کرکے اور رائل عمان سمفنی آرکسٹرا کو سن کر خوشی ہوئی، جس نے اپنی کارکردگی کے ذریعے روایت اور جدیدیت کو بغیر کسی رکاوٹ کے آپس میں جوڑا ہے۔فنون ایک مشترکہ عالمی ذریعہ ہے جو ثقافتوں کے درمیان ایک پل کا کام کر سکتی ہے۔

فنون افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور لوگوں کے درمیان امن اور بقائے باہمی کی انسانی اقدار کو پھیلانے کا ایک اہم ذریعہ ہیں،یہ وہی اقدارہیں جو میرے بھائی محترم سلطان ہیثم بن طارق کی قیادت میں عمان میں پھل پھول رہی ہیں۔

صدر محمد بن زاید کے دورے کے دوران ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین عزت مآب شیخ هزاع بن زايد آل نهيان، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان، ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن عزت مآب شیخ حامد بن زاید آل نھیان،عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن زاید آل نھیان، صدارتی عدالت میں خصوصی امور کے مشیر عزت مآب شیخ محمد بن حمد بن طہنون آل نھیان، وزیر توانائی و انفراسٹرکچرسہیل بن محمد المزروعی، وزیر مملکت خلیفہ شاہین المرر، صدر کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور قرقاش، سپریم کونسل برائے قومی سلامتی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علی بن حماد الشامسی، صدارتی عدالت میں وزیر مملکت جبر محمد السویدی، عمان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد سلطان السویدی، اے ڈی کیو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد حسن السویدی اور صدر کے پرسنل اسسٹنٹ میجر جنرل خلیفہ راشد جمعہ الھاملی بھی ہمراہ تھے۔

ترجمہ۔ تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395303087694

WAM/Urdu