انور قرقاش ڈپلومیٹک اکیڈمی کا موسمیاتی ڈپلومیسی میں مستقبل کے رہنماوں کو تیار کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ

ابوظہبی، 13 دسمبر، 2023 (وام) ۔۔ انور قرقاش ڈپلومیٹک اکیڈمی نے عالمی ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنے طلباء کے کردار کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اسٹریٹجک قدم اٹھایا۔ اکیڈمی کے طلباء اور سابق طلباء نے کوپ28 میں موسمیاتی مسائل پر سفارتی بات چیت میں شرکت کی تاکہ اکیڈمی کے مواقع سے فائدہ اٹھا کر کانفرنس میں شریک سفارت کاروں اور موسمیاتی ماہرین سے عملی تجربہ حاصل کیا جا سکے۔

کوپ28 میں اکیڈمی نے مرکز برائے موسمیاتی ڈپلومیسی کے تحت شرکت کی ، جس میں منتخب سفارتی فیصلہ سازوں اور موسمیاتی ڈپلومیسی کے ماہرین کی طرف سے پینل مباحثوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

انور قرقاش ڈپلومیٹک اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل نکولے ملادینوف نے اس طرح کے مباحثوں میں سفارت کاری میں طلباء کی شرکت کی اہمیت پر زور دیا، انہون نے کہا کہ ان کے کردار کو بڑھانا اکیڈمی کے سفارت کاروں کی نئی نسل کو قابل بنانے کے عزم کی عکاسی ہے تاکہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے کے لیے پالیسیاں بنانے کے قابل ہوسکیں۔

کوپ28 میں اکیڈمی کے مرکز برائے موسمیاتی ڈپلومیسی کی شرکت کے حوالے سے انور قرقاش ڈپلومیٹک اکیڈمی کے ریسرچ فیلو مصطفیٰ بیومی نے کہا کہ کوپ 28 میں اکیڈمی کی شمولیت سے طلباء اور گریجویٹس کو عالمی تجربہ حاصل کرنے اور ایک متحد پلیٹ فارم پر علم کے اشتراک کا موقع ملا ہے۔ اکیڈمی کا مرکز طلباء کو ضروری عملی مہارت فراہم کرنے کے لیے مستقل طور پر کام کررہا ہے تاکہ وہ مستقبل میں اپنے سفارتی کردار کو مؤثر طریقے سے اور مہارتوں سے مزین کرسکیں۔

اے جی ڈی اے کے طلباء کے ایک گروپ کے ساتھ کوپ28 میں شریک اليازيہ اهلی نے کہا کہ اس کانفرنس میں شرکت اکیڈمی کی طرف سے ہمارے لیے پیش کردہ ایک قیمتی موقع تھا، جس نے ان ایونٹس کے طریقہ کار کو سمجھنے میں ہماری مدد کی ےتاکہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے مستقبل کے فیصلوں کی سفارتی اہمیت کو سمجھ سکیں۔

طالب علم محمد الاحبابی نے کانفرنس میں اپنی شرکت کے حوالے سے اکیڈمی کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ کوپ328 میں پینل سیشنز میں شرکت نے یقینی طور پر ہمارے علم میں اضافہ کیا اوردنیا کو بدلنے والے فیصلے کرنے میں سفارت کاری کے اہم کردار کے حوالے سے ہماری سوچ کو وسیع کیا۔

کوپ28 سے پہلے انور قرقاش ڈپلومیٹک اکیڈمی کے طلباء نے شرم الشیخ میں گزشتہ ایڈیشن کوپ27 میں بھی شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے سفارتی موسمیاتی مباحث میں شرکت کی اور مستقبل کے سفارتی رہنماؤں کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوششوں کا مشاہدہ کیا۔


ترجمہ۔تنویرملک